اسلام آباد (نیوزڈیسک ) برطانوی ماہر فلکیات اسٹیفن ہاکنگ نے کائنات میں کسی اور ذہین مخلوق کے تلاش کا دس سالہ منصوبہ شروع کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے لیے ایک سو ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں جس میں نہایت باریکی سے کائنات میں کسی خلائی مخلوق کی موجودگی کا پتہ چلایا جائے گا۔ بریک تھرو لسن پروجیکٹ کو روسی کاروباری شخصیت یوری میلنار کا تعاون حاصل ہے۔ ہاکنگ نے لندن میں رائل سوسائٹی سائنس اکیڈمی سے اپنے خطاب میں کہا کہ اس لامتناہی کائنات میں کہیں نہ کہیں زندگی ضرور موجود ہو گی۔