اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد میں صبح سویرے طوفانی بارش، تیز ہوائیں ائیر پورٹ پر کھڑا جہاز بھی الٹ گیا،بھگدڑ مچ گئی

datetime 3  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بارش کے بعد بد انتظامی کھل کر سامنے آ گئی ، تیزہوائوں سے ایک چھوٹا طیارہ بھی الٹ گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آج صبح سویرے

اسلام آباد میں طوفانی بارش ہوئی ، تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں جس کی وجہ سے نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ ایک چھوٹا جہاز الٹ گیا اور اس کے ایک پر کو نقصان پہنچاہے ، تیزہوا ئوںسے اسلام آباد ایئر پورٹ کا ایک دروزاہ اور دو کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئیں ۔ بارش سے امیگریشن ہال کی چھت ٹپکتی رہی ۔صورتحال پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ، مرمتی کام اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں ، دوسری جانب آئیسکو ریجن کے بیشتر علاقوں میں شدید آندھی اور موسلا دھار بارش کے باعث متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق بارش رکتے ہی کمپلینٹ سٹاف نے بجلی بحالی کا کام شروع کر دیا۔ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ 70 فیصد سے زائد علاقوں کی بجلی قلیل وقت میں بحال کر دی گئی، فیلڈ فارمیشنز کو متاثرہ علاقوں کی بجلی جلد بحال کرنے کے احکامات صادر کردئیے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…