جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

میرے بچے نے قرآن مکمل کرلیا ۔۔ وہ اداکار جو بچوں کو مذہب کی تعلیم دینے کے لیے آگے رہتے ہیں

datetime 2  جون‬‮  2021 |

اسلام اباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بہت سے والدین اپنے بچوں کو دنیاوی چیزیں سکھانے کے ساتھ مذہب کی تعلیم فراہم کر کے نہایت اہم ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ شوبز میں بھی ایسے کئی اداکار موجود ہیں جو اپنے بچوں کو دین کی جانب راغب اور اسے سمجھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

آج ہم ان مشہور اداکاروں کے بارے میں جانیں گے جو اپنے بچوں کو مذہب کی تعلیم دینے کے لیے آگے آگے رہتے ہیں ۔ہماری ویب کے مطابق شوبز کی مشہور اداکارہ سنیا مارشل اپنے بچوں سے بہت پیار کرتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے بچوں کو مذہب کی تعلیم دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ حال ہی میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اداکار حسن احمد اور اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل کے بیٹے راکین کی ’آمین‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی اور ان کے مداحوں کو بے حد پسند آئی۔اس ضمن میں سنیتا مارشل نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک فیملی فوٹو شیئر کی جس میں اداکارہ کے ہمراہ اُن کے شوہر اور دونوں بچے موجود ہیں اور ان کا بیٹا راکیل اپنی آمین میں گلاب کے پھولوں کے ہار پہنے ہوئے بیٹھے ہیں۔ دو ماہ قبل پاکستان کی سابقہ اداکار عائشہ خان کی جانب سے اپنی بیٹی کی نماز پڑھتے ہوئے خوبصورت ویڈیو شئیر کی گئی تھی جس نے دیکھنے والوں کے دلوں کو خوش کر دیا تھا۔اداکارہ جویریہ سعود بھی آئے روز اپنی بیٹی کے ہمراہ سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں۔ گذشتہ سال اداکارہ نے اپنے گھر میں اپنی بیٹی جنت اور اس کی کچھ دوستوں کے ہمراہ قرآن خوانی کا اہتمام کیا تھا جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ جویریہ بھی اپنے بچوں پر مذہب کو سمجھنے کے لیے زور دیتی ہیں۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…