پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

گھر والوں کو میری شادی کی کوئی فکر نہیں، شاداب خان نے دلچسپ شکوہ کر دیا

datetime 1  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹر شاداب خان نے صارفین کے سوالوں کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اْن کے گھر والے اْن کی شادی نہیں کرواتے۔آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹوئٹر پر ‘آسک شاداب’ کے ٹرینڈ کے ذریعے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دئیے۔شاداب خان کے سوال و جواب کے اس سیشن میں مداحوں نے بھرپور طریقے سے حصہ لیا اور شاداب بھی تیزی سے مداحوں کے

سوالوں کے جواب دیتے رہے۔انہوں نے گزشتہ روز ایک ٹوئٹ میں مداحوں کو بتایا کہ وہ رات کو ٹوئٹر پر سوال و جواب کے سیشن کا آغاز کررہے ہیں، جو اس میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ ‘آسک شاداب’ کا ہیش ٹیگ استعمال کریں۔شاداب کی جانب سے اس ٹوئٹ کے سامنے آتے ہی ٹوئٹر پر ہر طرف یہی ٹرینڈ چھا گیا اور مداحوں نے کرکٹر کیلئے سوالوں کا انبار لگا دیا۔ایک صارف نے شاداب سے پوچھا کہ آج یہ ہی بتادیں کہ آپ شادی کب کررہے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں شاداب نے لکھا کہ گھر والے شادی نہیں کرواتے۔اس سوال و جواب کے سیشن میں شاداب کا حسِ مزاح بھی عروج پر رہا، ایک صارف نے لکھا کہ آپ فیلڈ پر اتنی اوور ایکٹنگ کیوں کرتے ہیں۔شاداب خان نے جواب دیا کہ اوور ایکٹنگ نہیں صرف ایکٹنگ کرتا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں 22 سالہ شاداب خان نے بتایا کہ نصرت فتح علی خان کی قوالی ‘دل لگی’ ان کا پسندیدہ گانا ہے۔روہت شرما کی وکٹ لینے کو شاداب نے اپنی یادگار وکٹ قرار دیا۔اس سیشن کے اختتام میں کرکٹر شاداب خان نے اس میں حصہ لینے والے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ جلد ایسا سیشن دوبارہ منعقد کریں گے۔‎دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اگلے برس اپنی کزن سے شادی کرلیں گے۔ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر کا اپنے چچا کے ہاں رشتہ طے ہوگیا ہے اور دونوں فیملیز میں یہ بات طے ہوئی ہے کہ اگلے برس شادی کردی جائے گی۔ذرائع کے مطابق بابر اعظم اپنے چچا کی بیٹی سے شادی کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔گزشتہ روز ہی سابق کپتان اظہر علی نے بابر اعظم کو شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔اظہر علی نے اپنے ٹوئٹ میں بابر اعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے مشورہ دیا تھا کہ وہ اب شادی کرلیں‎.



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…