جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

آزاد کشمیر انتخابات ،وزیراعظم عمران خان نے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دیدی

datetime 29  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آزاد کشمیرانتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دیدی ۔یہ بات وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں بتائی ۔وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آزاد کشمیر اسمبلی کے آئندہ انتخابات کیلئے امیدواروں کے

ناموں کی منظوری دی ہے جبکہ کچھ نشستوں پر امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔انہوں نے بتایاکہ آزاد کشمیر کی 45 نشستوں کیلئے 300 امیدواروں نے ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواست دی تھی۔ جن میں سے اظہر صدیق، سلطان محمود چوہدری،چوہدری انوار الحق ،سردار تنویر الیاس خان،سردارعرزش سودیزئی،سردار گل خاندان سردار تبارک علی ، خواجہ فاروق احمد ، راجہ محمدمنصور خان ، دیوان علی خان چغتائی،مقبول احمد ، محمد اکمل سرگالا، نازیہ نیاز، غلام محی الدین دیوان ، جاوید بٹ ، عبدالماجد خان ،ظفر انور،چوہدری ارشاد حسین، علی شان سونی ، ظفر اقبال ملک ، شوکت فرید، میجر(ر)محمد لطیف خلیق، سردارعبدالقیوم نیازی ،سردارمحمد صغیر چغتائی،فہیم اختر،میاں شفیق،چوہدری شہزاد، محمد راشد، ریاض احمد ،حافظ حامد رضا ، محمد اکبر چوہدری،محمدسلیم بٹ،محمدعاصم شریف کے ناموں کی منظوری دیدی گئی ہے ۔جبکہ باقی ناموں کا اعلان بعدمیں متوقع ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…