جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

طلبہ تیاری کر لیں، دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان ‎

datetime 29  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں ملک بھر میں کورونا سے متعلق صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیاگیا ہے کہ میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات 23 جون سے 29 جولائی تک ہوں گے۔این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ

میٹرک اور انٹر کے امتحانات 23 جون سے 29 جولائی تک ہوں گے، امتحانات سے قبل صوبے 31 مئی سے کلاسز شروع کرسکتے ہیں، کلاسز کورونا ایس او پیز کے ساتھ متبادل دنوں میں لی جاسکتی ہیں۔این سی او سی نے اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے عملے کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کا عملہ کورونا ویکسینیشن 10 جون تک مکمل کروائے، اساتذہ، 18 سال سے زائد عمرکے تعلیمی اسٹاف کیلئے واک ان ویکسینیشن کھول دی گئی، وہ قریبی مرکز صحت جائیں اور ویکسین لگوالیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سندھ میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات سے آنیو الے مسافروں کیصرف مجاز لیباریٹریز سے کرائے گئے ٹیسٹ قابل قبول ہوں گے، غیرمجاز لیبارٹریز کے ٹیسٹ والے مسافر کو بٹھانے پر ائیرلائن کو جرمانہ کیا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان پہنچنے پر مسافروں کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ ہوگا، ٹیسٹ مثبت آنے پر متاثرہ شخص کو قرنطینہ میں بھیجا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 50 سال سے زائد عمر کے کسی بھی سیاح کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر ہوٹل میں رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔30 سال یا اس سے زائد عمرکے سیاحوں کیلئے بھی ہوٹل میں قیام کیلیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔30 سال یا اس سے زائد عمرکے سیاحوں کیلئے ہوٹل میں قیام کیلیے سرٹیفکیٹ کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔این سی او سی نے کورونا کے کم شرح والے اضلاع میں پارک، واٹرپارک، سوئمنگ پولز کھولنے کی اجازت دے دی ہے، پارکس میں مجموعی صلاحیت کے 50 فیصد تک لوگوں کو آنیکی اجازت ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…