جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب کا 11 ممالک کو سفری اجازت دینے کا فیصلہ

datetime 29  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی/آن لائن)سعودی عرب نے 30 مئی سے 11 ممالک سے آئے مسافروں کو مملکت میں داخلے کی اجازت دے دی۔سعودی وزرات داخلہ کے مطابق کل دن ایک بجے سے 11 ممالک سے آنے والے مسافروں کو مملکت میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے،ان ممالک میں متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکا، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، پرتگال، سوئیڈن، فرانس، سوئٹزرلینڈ اور

جاپان شامل ہیں۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو ہوٹل میں قرنطینہ کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی،ان 11 ملکوں کی فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔۔قبل ازیںسعودی عرب نے کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے تفریحی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے)کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم تمام لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے وضع کردہ پروٹوکولز کے مطابق تفریحی سرگرمیوں کی بحالی کا اعلان کرتے ہیں۔اتھارٹی کے ایک سرکلر کے مطابق کسی تفریحی گاہ میں آنے یا تفریحی تقریب میں شرکت کرنے والے افراد کو سعودی عرب کی توکلنا ایپ پر کووِڈ19کی ویکسین لگوانے کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا جبکہ کسی تفریحی گاہ کو اس کی کل گنجائش کے صرف 40 فی صد کے مطابق کام کرنے کی اجازت ہوگی۔تفریح گاہوں پر صرف ویکسین لگوانے والے افراد کو داخل ہونے کی اجازت ہوگی لیکن اس کے باوجود وہاں آنے والے افراد کو ماسک پہننا ہوگا اورایک دوسرے سے کم سے کم ڈیڑھ میٹر کا سماجی فاصلہ اختیار کرنا ہوگا۔اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مناسب طریقے سے ماسک نہ پہننے والے افراد کو کسی تفریح گاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔تفریحی پروگرام منعقد کرنے والے منتظمین کو

جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی سے اجازت نامے کے حصول کے لیے درخواست دینا ہوگی۔نیزکروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفظِ ماتقدم کے طور پر تفریحی پروگراموں کے ٹکٹ آن لائن فروخت کیے جائیں گے۔دوسری جانب سعودی عرب میں سفری پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں۔ تمام ایئرپورٹس، بندرگاہیں اور سرحدی چوکیاں سعودی شہریوں کے لیے کھول دی گئیں ۔ ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’وہی سعودی سفر کرسکیں گے جو کورونا ویکسین کی

دونوں خوراکیں لے چکے ہوں۔ ایک خوراک لینے والے وہ افراد بھی سفر کرنے کے اہل ہیں جو پہلی خوراک لینے کے بعد چودہ دن گزار چکے ہوں‘۔کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کو بھی سفر کی اجازت ہوگی۔ اٹھارہ برس سے کم عمر کے سعودی شہریوں کو سفر کی مشروط اجازت ہے‘۔سعودی محکمہ ہوابازی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ پرواز سے بہت پہلے ایئر پورٹ پہنچ جائیں۔

ایئرپورٹ صرف سفر کرنے والے ہی جا سکتے ہیں۔ غیر مسافروں کو ایئرپورٹ کی عمارت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی البتہ معذور مسافروں کے ہمراہی مستثنی ہوں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق پابندیاں ختم ہونے کے ساتھ سعودی عرب سے لگ بھگ ایک لاکھ سعودی احتیاطی تدابیر کے ساتھ بیرون ملک کا سفر کریں گے۔ایئر پورٹس ویکسین لگوانے والوں کے

کاونٹر الگ ہوں گے۔ سعودی عرب کے9 ایئر پورٹس سے ایک دن میں 385 پروازیں چلائے جانے کی توقع ہے۔ ان میں جدہ ایئرپورٹ سے 75 پروازیں، ریاض سے 225 محکمہ پاسپورٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’وہی سعودی سفر کرسکیں گے جو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں۔ ایک خوراک لینے والے وہ افراد بھی سفر کرنے کے اہل ہیں جو پہلی خوراک لینے کے بعد چودہ دن گزار چکے ہوں‘۔کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کو بھی سفر کی اجازت ہوگی۔ اور دمام ایئرپورٹ سے 66 پروازیں روانہ ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…