جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

’’پی ٹی آئی نے 50 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کر دیا‘‘

datetime 29  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن پاکستان کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 3 سال میں اضافی 50 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کر دیا۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن پاکستان کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ

ملک میں بے روزگاری کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح 15 فیصد پر ہے اور آج ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد 85 لاکھ ہوچکی ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا بجٹ اور اسے لانے والی حکومت دونوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے جب اقتدار چھوڑا تھا تو پاکستانی معیشت کا حجم 313 ارب ڈالر تھا لیکن عمران خان کی حکومت میں معیشت کا حجم 296 ارب ڈالر پر پہنچ چکا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانیوں کی قوت خرید میں براہ راست 13 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ ن لیگی حکومت کے آخری سال 18-2017 میں فی کس آمدنی ایک ہزار 560 ڈالر تھی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 3 سال میں فی کس آمدنی میں 8 فیصد سے زائد کمی دیکھنے میں آئی ہے اور تاریخ میں پہلی بار 3 سال میں ہمارا جی ڈی پی ڈالرز میں کم ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…