جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

جہانگیر ترین کو کسی سازش کے تحت گرفتار کیا تو ۔۔۔ ہم خیال گروپ نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 29  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )جہانگیر ترین ہم خیال گروپ نے ان کی گرفتاری کی خبروں پر ردعمل آگیا۔ذرائع کے مطابق سازشی عناصر جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کو گرفتار کرانے کیلیے اثر ورسوخ استعمال کر سکتے ہیں۔وہ حکومتی حلقوں میں تجویز دے رہے ہیں کہ

اگر انھیں گرفتار کر لیا جائے تو نہ صرف ساکھ بہتراور احتساب کا نعرہ سچ ثابت ہوگا بلکہ مہنگائی سمیتدیگرمسائل سے توجہ ہٹائی جا سکتی ہے۔ امت کے مطابق دوسری طرف جہانگیر ترین کو وزیراعظم کی طرف سے انصاف کی یقین دہانی پراعتماد ہے، انھوں نے رعایت نہیں مانگی، ان کا مطالبہ ہے تحقیقات شفاف ہونی چاہیے۔اس ضمن میں ترین گروپ کے سینئر ارکان کی ملاقات آج متوقع ہے،ان کا موقف ہے جہانگیر ترین تمام مقدموں کا سامنا کر رہے ہیں، کسی سازش کے نتیجہ میں انہیں گرفتار کیا گیا توگروپ خاموش نہیں رہے گا۔دوسری جانب وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کی جانب سے رکن اسمبلی نذیر چوہان پر مقدمے کے اندراج کے خلاف حکمت عملی مرتب کرنے کے لئے جہانگیر ترین گروپ کا اجلاس کل ( پیر) کے روز طلب کر لیا گیا ۔جہانگیر ترین گروپ نے مقدمے کے اندراج کی شدید مذمت کرتے ہوئے مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے اجلاس میں مقدمے کے اندراج کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…