جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

ملک کے 4 بڑے سرکاری پاور ہاؤسز بند کر دیئے گئے حکومت کے ریکارڈ میں پاور ہاؤسز فعال قرار

datetime 29  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزارت پانی وبجلی کے فیصلوں کے باعث ملک کے چار بڑے سرکاری پاور ہاؤسز بند کر دیئے گئے جن میں ایسے پاور ہاؤسز بھی شامل ہیں جن کی استعداد بڑھانے کے لیے ملین ڈالرز کی ایڈ دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں مختلف سیاسی ادوار

میں بلین ڈالرز کے قرضوں سے بجلی پیدا کرنے کے کئی منصوبے بنائے گئے جن میں جامشورو، لاکھڑا، کوٹری، مظفر گڑھ، گڈو پاور ہاؤسز شامل ہیں جو 4 ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے تاہم وفاقی وزارت پانی وبجلی نے پاور ہاؤسز کو فنی خرابی یا انہیں ناکارہ قرار دے کر بند کردیا،رپورٹ کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ حکومت کے ریکارڈ میں پاور ہاؤسز کو فعال قرار دیا گیا۔ایک جانب تو پاور ہاؤسز کو بند کیا جارہا ہے تو دوسری جانب بند کیے گئے جامشورو پاور ہاؤس کے اندر ہی کئی بلین ڈالر کی لاگت سے کوئلے کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے منصوبہ پر بھی کام جاری ہے۔جامشورو تھرمل پاور ہاؤس کے سی ای او نے ان کیمرہ بات کرنے سے انکار کردیا تاہم ایک سینئر افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ پبلک سیکٹر کے پاور ہاؤسز کو بند کرکے نجی شعبے کو تیل گیس فراہم کرکے بجلی کیوں خریدی جارہی ہے سپریم کورٹ اس کا از خود نوٹس لے کر اصل حقائق معلوم کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…