جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

سفری پابندی ختم، ویکسین لگوائیں اور سعودی عرب آجائیں

datetime 28  مئی‬‮  2021 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے تفریحی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے)کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم تمام لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے وضع کردہ پروٹوکولز کے مطابق تفریحی سرگرمیوں کی بحالی کا اعلان کرتے ہیں۔

اتھارٹی کے ایک سرکلر کے مطابق کسی تفریحی گاہ میں آنے یا تفریحی تقریب میں شرکت کرنے والے افراد کو سعودی عرب کی توکلنا ایپ پر کووِڈ19کی ویکسین لگوانے کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا جبکہ کسی تفریحی گاہ کو اس کی کل گنجائش کے صرف 40 فی صد کے مطابق کام کرنے کی اجازت ہوگی۔تفریح گاہوں پر صرف ویکسین لگوانے والے افراد کو داخل ہونے کی اجازت ہوگی لیکن اس کے باوجود وہاں آنے والے افراد کو ماسک پہننا ہوگا اورایک دوسرے سے کم سے کم ڈیڑھ میٹر کا سماجی فاصلہ اختیار کرنا ہوگا۔اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مناسب طریقے سے ماسک نہ پہننے والے افراد کو کسی تفریح گاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔تفریحی پروگرام منعقد کرنے والے منتظمین کو جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی سے اجازت نامے کے حصول کے لیے درخواست دینا ہوگی۔نیزکروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفظِ ماتقدم کے طور پر تفریحی پروگراموں کے ٹکٹ آن لائن فروخت کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…