جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

کویت نے بھی پاکستان سے مسافر پروازوں کی آمد پر پابندی عائد کر دی

datetime 11  مئی‬‮  2021 |

دبئی (مانیٹرنگ +این این آئی) متحدہ عرب امارات کے ساتھ ساتھ کویت نے بھی پاکستان سمیت چار ممالک سے مسافر پروازوں کی آمد پر پابندی لگا دی، کویتی حکومت کا کہنا ہے کہ پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے براہ راست مسافروں کو کویت میں لینڈنگ کی اجازت نہیں ہوگی، صرف کارگو پروازیں اپنے معمول کے مطابق چلیں گی۔ واضح رہے کہ جانب متحدہ عرب امارات نے عالمی وبا کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر پاکستان، نیپال، سری لنکا سے آنیوالے

مسافروں پر پابندی عائد کردی۔متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی اینڈ کرائسز مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان، نیپال، سری لنکا سے آنیوالے مسافروں پر پابندی کا اطلاق بدھ 12 مئی کو رات 11بج کر 59 منٹ سے ہوگا۔بیان میں واضح کیا گیا کہ مسافروں کی معطلی کا اطلاق ملک سے جانے والی پروازوں پر نہیں ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات نے بھارت میں بھی کورونا کی صورتحال کے پیشِ نظر سفری پابندی عائد کردی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…