پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سر میں جوئوں کے باعث 4 سالہ بچی موت کے دہانے پر، غفلت پر ماں گرفتار

datetime 11  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈیانا(این این آئی) امریکی ریاست میں سر کے سیکڑوں جوں نے ایک بچی کے جسم سے سارا خون چوس کر اسے موت کے منہ میں پہنچا دیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق ریاست انڈیانا کے شہر اسکاٹسبرگ میں 26 سالہ خاتون شیان نکول سنگھ نے اپنی 4 سال کی بیٹی کو ایمرجنسی میں اسپتال میں داخل کرایا، ڈاکٹرز نے بچی کا معائنہ کیا توحیران رہ گئے۔بچی کے سر میں سیکڑوں جوئیں تھیں

جنھوں نے بچی کے جسم سے خون چوس کر اس کو موت کے منہ تک پہنچا دیا تھا، ڈاکٹرز کی رپورٹ پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کی ماں کو گرفتار کر لیا۔چار سال کی بچی کو سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، بچی کے جسم میں خون تھا ہی نہیں، جب ڈاکٹرز نے معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ بچی کے خون میں آکسیجن نہیں ہے، اور وہ نہ چل پا رہی تھی نہ بول سکتی تھی۔ڈاکٹرز پہلے سمجھ ہی نہیں پائے کہ بچی کو کیا پریشانی ہے؟ اس کے بعد جب انھوں نے جانچ کی تو معلوم ہوا کہ بچی کے سر میں کافی زیادہ جوئیں ہیں اور ان جوں نے ہی بچی کے جسم میں موجود خون سے سارا آکسیجن چوس لیا تھا، اور خون میں آکسیجن نہ ہونے کے برابر تھا۔اس معاملے کے سامنے آنے پر پولیس نے بچی کی ماں کو گرفتار کر لیا، شیان نکول سنگھ کو بچے کا دھیان نہ رکھنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا، شیان پر بچی کا دھیان نہ رکھنا اور درست خیال نہ رکھنے کی وجہ سے نقصان جیسی دفعات لگائی گئی ہیں، یہ چارجز ڈاکٹرز کے ذریعے دی گئی رپورٹ کی بنیاد پر لگائی گئیں۔ڈاکٹرز نے بتایا کہ جب بچی کو اسپتال لایا گیا تب اس کی حالت کافی خراب تھی، بچی کے جسم میں موجود خون میں ہیموگلوبین نہیں تھا، ہیموگلوبین خون میں موجود آکسیجن ہوتا ہے، جو جسم کے سارے اعضا میں خون کی سپلائی کرتا ہے۔واضح رہے کہ ایک نارمل انسان کے جسم میں فی ڈیسلیٹر 12 گرام ہیموگلوبین ہوتا ہے، لیکن جب بچی کو اسپتال میں لایا گیا تھا تب یہ صرف تقریبا پونے 2 گرام ہیموگلوبین ہی تھا۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…