اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

کیلیفورنیا میں ’اوبر‘ پر 73 ملین ڈالر کا جرمانہ

datetime 16  جولائی  2015 |

کیلیفورنیا(نیوزڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک عدالت نے انٹرنیٹ اور موبائل فون ایپلیکیشن کے ذریعے ٹیکسی کی بکنگ سروس ’اُوبر‘ پر سات کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔اوبر پر اپنی خدمات اور آپریشنز سے وابستہ معلومات افسران کو نہ دینے کا الزام تھا۔کیلیفورنیا پبلک يوٹیلٹی کمیشن کے ایک جج نے کہا کہ اوبر وہ رپورٹس فراہم کرنے میں ناکام رہی جن کا مطالبہ کمیشن نے اس سے کیا تھا۔یہ کمیشن ہی اوبر کو کیلیفورنیا میں اپنی خدمات فراہم کرنے کا حق دیتا ہے۔ٹیکسی کمپنی پر کام کے دوران ہونے والے حادثوں کی رپورٹس دبائے رکھنے کا الزام بھی تھا۔کمپنی پر ایک الزام یہ بھی ہے کہ اس نے اس بات کے اعداد و شمار نہیں دیے کہ کیلیفورنیا میں کمپنی نے معذور افراد کو کیسی خدمات فراہم کیں۔
اوبر نے اپنے دفاع میں کہا ہے کہ اس نے کمیشن کو کافی معلومات دیں۔ کمپنی نے کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔اوبر کو دنیا بھر میں ٹیکسی ڈرائیوروں کی جانب سے مخالفت کا سامنا رہا ہےکیلیفورنیا میں آپریشنز کے لیے لائسنس معطل ہو جانے سے پہلے اپیل کے لیے اوبر کے پاس ایک ماہ کا وقت ہے۔
اوبر کو اس کے آپریشنز کے حوالے سے دنیا بھر میں مقدموں کا سامنا رہا ہے۔سان فرانسسكو کی اس کمپنی کی خدمات کو امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ کی انتظامیہ نے تنازعے کے بعد معطل کر دیا تھا وہیں بغیر لائسنس والے ڈرائیوروں کو کام دینے کی وجہ سے جرمنی اور اٹلی نے اس پر پابندی لگا رکھی ہے۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اوبر کے ایک ٹیکسی ڈرائیور کی خاتون مسافر سے جنسی زیادتی کے واقعے کے بعد وہاں بھی اس پر پابندی لگی تاہم اسے بعد میں بحال کر دیا گیا۔
اوبر کا ایپ مسافروں کو اپنے علاقے میں ڈرائیوروں سے کہیں آنے جانے کی درخواست کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ اس کے کرائے روایتی ٹیکسی کے مقابلے میں کافی کم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…