جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

آپریشن کر کے وفاقی دارالحکومت کے بیشتر علاقوں کو کلیئر کر دیا گیا پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات فرانسیسی سفارت خانے کو جانے والے تمام راستے بند

datetime 14  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پولیس نے آپریشن کر کے بہارہ کہو کو کلیئر کر دیاجس کے بعد بہارہ کہو میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ،رات تین بجے تک مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں جاری رہیں ،پولیس اور رینجرز کی موجودگی میں ٹریفک کھول دی گئی،فیض آباد پل پر بھی پولیس اور

رینجرز کی نفری تعینات کر دی گئی ،فرانسیسی سفارت خانے کو جانے والے تمام راستے بند کر دیئے گئے ،ایس پی سٹی کے دفتر سے ڈپلومیٹک انکلیو کا داخلی راستہ بند کر دیا گیا ، دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری، سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب انعام غنی، چیف کمشنرو آئی جی اسلام آباد، کمشنر راولپنڈی، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کو علاقے کلیئر کرانے پر مبارکباد اور اس دوران شہید ہونے والے پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس میں وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ موٹرویز، جی ٹی روڑ اور باقی بڑی سڑکیں ٹریفک کیلیے کلیئر ہیں، لیاقت باغ، ترنول، بارہ کہو، روات کے راستے بحال کردیئے، رینجرز اور پولیس نے انتظامیہ کے ساتھ ملکر اچھا کام کیا ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، ریاست کی رٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…