جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

ملک میں مہنگائی کی شرح 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی‎

datetime 2  اپریل‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)ملک میں مہنگائی کی شرح 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ مارچ 2021 کے دوران مہنگائی کی شرح9.05 فیصد ہو گئی۔ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فروری کی نسبت مارچ میں مہنگائی میں 0.36 فیصد اضافہ ہوا۔

فروری 2021 میں مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد تھی۔ مارچ 2020 میں مہنگائی کی شرح 10.2 فیصد تھی۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا مارچ مہنگائی کی اوسط شرح 8.34 فیصد رہی۔ مارچ میں ماہانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں چینی 4.82 فیصد مہنگی ہوئی۔ مارچ میں ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر467 فیصد مہنگے ہوئے۔ آلو 9.54 فیصد،انڈے 12.96 اور آٹا 1.46 فیصد مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ میں سالانہ بنیاد پر شہری علاقوں میں چینی 2347 فیصد مہنگی ہوئی۔ مارچ میں سالانہ بنیادوں پر آٹا 1894 فیصد مہنگا ہوا۔ گندم 35.17 فیصد، چکن 40.73 اورانڈے 64.62 فیصد مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق گھی 17.46 اور کوکنگ آئل 15.25 فیصد مہنگا ہوا۔ جولائی تا مارچ آلو 39 اور گندم 32.62 فیصد مہنگی ہوئی۔ اسی عرصے میں چینی24.27 فیصد، آٹا 15 اور گھی 19.35 فیصد مہنگا ہوا۔ مارچ میں سالانہ بنیادوں پر پیاز ساڑھے 50 فیصد سستے ہوئے۔ سبزیاں 22، آلو 6.25،ٹماٹر 3 اور پھل 2.83 فیصد سستے ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…