پتوکی ( این این آئی)پتوکی کے نواحی گاؤں بولا گڑھی میں دوست نے دوست کی والدہ کی زبردستی عزت لوٹ لی،ویڈیو فلم بھی بنا لی۔ پولیس نے بیٹے کی تحریری درخواست پر ملزم اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گاؤں بولا گڑھی کے محمد منیر کی مدثر علی کے بھائی کے ساتھ
دوستی تھی اور اس کا مدثر کے گھر آنا جانا تھا،گزشتہ روز نسرین بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم محمد منیر گھر میں آیااور دوست کی ماں کے ساتھ شیطانی کھیل کھیلا،اور زبردستی بے آبرو کرتے ہوئے ویڈیو فلم بھی بنائی جبکہ اس کا دوسرا ساتھی احمد عرف ماماں پستول کے ساتھ پہرہ دیتا رہا ۔ویڈیو فلم بنانے کے بعد ملزم نے خاتون کو بلیک میل کر کے کئی بار افسوسناک سلوک کا نشانہ بنایا ۔بتایا گیا ہے کہ خاتون نے تنگ آکر خود کشی کی کوشش کی اور تمام صورتحال سے اپنے بیٹے اور شوہر کو آگاہ کیا۔تھانہ صدر پولیس پتوکی نے متاثرہ خاتون نسرین بی بی کے بیٹے مدثر علی کی تحریری درخواست پر ملزم محمد منیر اور اس کے ساتھی احمد عرف ماماں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ کی شہریت رکھنے والی خاتون نے ہراساں کرنے پر گڑھی شاہو پولیس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، عدالت نے سی سی پی او لاہور سمیت دیگر فریقین سے رپورٹ طلب کرلی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے جنوبی افریقہ کی شہریت رکھنے والی خاتون نظمیرہ احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ خاتون نے موقف اختیار کیا کہ اس کی عبدالرحمان نامی پاکستانی سے شادی ہوئی۔ خاوند نے جنوبی میں منشیات فروش مافیا کو گرفتار کروانے میں ایف بی آئی، یو ایس اے اور افریقی پولیس
کی مدد کی۔ افریقہ میں گرفتار ہونے والے ملزموں کی گرفتاری کیلئے ان کے سر کی قیمت بھی مقرر تھی۔افریقہ میں ملزموں کی گرفتاری کے بعد پاکستان میں میرے خاوند اور سسرالیوں کو پولیس ہراساں کرنے لگی۔ گڑھی شاہو پولیس نے نو مارچ کو ہمارے گھر ریڈ کیا اور ہراساں کیا۔ خاتون کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت پولیس کو درخواست گزاراور اس کے خاندان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے۔