اسلام آباد(آن لائن )سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آ ف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے انکشاف کیا کہ ایف بی آر سے متعلق میری تجویز کی ارباب شہزاد اور عشرت حسین نے مخالفت کی، میں نے ایف بی آر کو پاکستان ریونیو سروس میں بدلنے کا کہا، میری بات نہ مانی گئی تو میں نے چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا۔ نجی میڈیا گروپ کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے شبر زیدی کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم کو تجویز دی گئی کہ ایف بی آر کو پاکستان ریونیو سروس میں تبدیل کردیں۔شبر زیدی نے کہا کہ پاکستان
ریونیو سروس بنانے کی بیورو کریٹ ارباب شہزاد اور عشرت حسین نے مخالفت کی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے وزیراعظم عمران سے کہا کہ پرچون فروشوں پر سیلز ٹیکس عائد کردیں، مجھ سے کہا گیا کہ وہ ہڑتال کردیں گے۔سابق چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ میں نے وزیراعظم سے کہا کہ پرچون فروش ہڑتال کرتے ہیں تو کرنے دیں یہ 20 دن بعد ٹیکس ضرور دیں گے۔اْن کا کہنا تھا کہ اْن دنوں فضل الرحمٰن کا دھرنا چل رہا تھا، حکومت نے ہڑتال نہیں ہونے دی اور تاجروں کی بات مان لی۔