اسلام آباد(نیوزڈیسک )ونڈوز 10 موبائل کی بلڈ (Build) 10166میں ونڈوز فون صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔اب ونڈوز فون کے صارفین نئی انسٹال کی ہوئی ایپلی کیشن کو ونڈوز سٹور سے ہی اوپن کر سکیں گے۔اینڈریوڈ کے صارفین کئی سالوں سے اس فیچر کو پلے سٹور پر استعمال کر رہے ہیں۔ صارفین پلے سٹور سے ایپلی کیشن انسٹال کرنے کے بعد اسے پلے سٹور سے ہی اوپن کر سکتے ہیں۔ مائیکروسافٹ نے یہ فیچر اب ونڈوز سٹور پر بھی متعارف کر ا دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ونڈوز فون 8.1کے صارفین نئی انسٹال کی ہوئی ایپلی کیشن کو دیکھ تو سکتے تھے مگر اسے کھول نہیں سکتے تھے۔ ونڈوز 10 موبائل کے حوالے سے نت نئے فیچر سامنے آ رہے ہیں۔ جلد یہ ونڈوز فون میں اینڈریوڈ اور آئی او ایس کے تمام اچھے فیچر متعارف کرا دئیے جائیں گے۔ ونڈوز 10 موبائل کو ستمبر میں لانچ کیا جائے گا۔ تب تک اس میں کافی بہتریاں آ جائیں گی۔ سوال یہ ہے کہ کیا ونڈوز موبائل میں اینڈریوڈ یا آئی او ایس کے فیچر شامل کرنے سے یہ زیادہ لمبے عرصے تک چلے گا یا اینڈریوڈ یا آئی او ایس سے ہٹ کر منفرد فیچر متعارف کرانے سے یہ آپریٹنگ سسٹم مقبول ہوگا؟ ہمارے خیال میں ونڈوز موبائل کو مارکیٹ کا زیادہ سے زیادہ حصہ حاصل کرنے کے لیے اینڈریوڈ اور آئی او ایس کے فیچر متعارف کرانے کے علاوہ منفرد فیچر بھی متعارف کرانے ہونگے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں