ہمیں پی ڈی ایم سے کوئی غرض نہیں ، تین آرڈینینسز کے حوالے سے جو ہم کررہے ہیں یہ پرانے گناہوں کا کفارہ ہے ، شبلی فراز کا دعویٰ

21  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمیں پی ڈی ایم سے کوئی غرض نہیں ، اب چیزیں چل پڑی ہیں ، حکومت اپنے منصوبوں پر کام کرتی رہے گی،مریم نواز کی نیب پیشی پر حکومت لاء اینڈ آرڈر کو پوری طرح برقرار رکھے گی ، مریم نواز نے بچگانہ سیاست سے اپنی سیاست کونقصان پہنچایا ،تین

آرڈینینسز کے حوالے سے جو ہم کررہے ہیں یہ پرانے گناہوں کا کفارہ ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور خاتون اوّل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔ملک کے عوام انکے لئے دعاگوہیں ۔ وزیراعظم عمران خان ہشاش بشاش اور قرنطینہ میں ہیں۔کورونا متاثرین کی شرح پچھلے آٹھ مہینوں میں سب سے زیادہ ہے ۔ ایک بار پھر سنگین کورونا ہے اسے سنجیدگی سے لیاجائے ۔ انہوں نے کہا یہ کہنا درست نہیں کہ ویکسینیشن کے باوجود عمران خان کو کورونا ہوگیا۔وزیراعظم کوپہلی ویکسینیشن دی گئی اکیس دن بعد دوسری ڈوز لگنی تھی لیکن انہیں پہلے ہی کورونا ہوچکاتھا۔مولانا فضل الرحمن نے کورونا اور ویکسینیشن کے بارے میں غلط بیانی کی۔ شبلی فراز نے کہا گمراہ کرنا تو شیطان کاکام ہے، یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے آپ عوام میں کنفوژن پھیلا رہے ہیں، آپکو عوام کی بہتری کا پلان دینا چاہئیے ۔آج بھی مولانا جس اتحاد کی صدارت کررہے ہیں ،اس نے مانا ہے کہ حکومت گرانا ہمارا ہدف نہیں۔مولانا نے خود کو ڈیکلییر کیا کہ وہ صادق اور امین ہیں ۔ انہوں نے کہا وزیراعظم کی بنیادی ترجیح زندگی اور روزگار کو کیسے چلایاجائے رہی ہے ۔وزیراعظم کی پہلی کورونا لہر پر پالیسی نیک بیتی پر مبنی تھی جسے عالمی سطح پر

پزیرائی ملی ، اب پھر وہی صورتحال ہے، اب جو لہر ہے کافی شدت سے آئی ہے، اب خوش آئند بات یہ ہے کہ ویکسین دستیاب ہے، وزیر اطلاعات نے کہا لاہور میں بڑے نظم و ضبط کے ساتھ کورونا ویکسینیشن کی جارہی ہے۔سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا حکومت نے ویکسین باہر سے لانے کی پرائیوٹ کمپنیوں کو اجازت دیدی ہے۔ وزیر

اطلاعات نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک اس لئے ناکام ہوئی کہ اس میں عوام کیلئے کچھ نہیں تھا، ماضی میں بھی انکا یہی رویہ رہا کہ کبھی سپریم کورٹ پر چڑھ دوڑو۔انکا کام سیاست برائے کاروبار ہے ۔ہمیں پی ڈی ایم سے کوئی غرض نہیں ، اب تو چیزیں چل پڑی ہیں ، حکومت اپنے منصوبوں پر کام کرتی رہے گی ۔صحت کارڈ منصوبہ کی

پوری دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی ،صحت کارڈ کی وجہ سے اب ہسپتال بھی بنیں گے، ریسٹورنٹس بھی بنیں گے یہ اک پورا اکنامک چینج کا منصوبہ ہے، شبلی فراز نے کہا مریم نواز کی چھبیس مارچ کو پیشی پر فضل الرحمن نے واضح کہاکہ پی ڈی ایم چاہے چھ ہزار ہے یا جتنے بھی مریم نواز کے ساتھ جائیں گے، ہم وہی کریں گے جو عوام

کے مفاد میں ہے۔مریم نواز کی پیشی پر حکومت لاء اینڈ آرڈر کو پوری طرح برقرار رکھے گی، مر یم نواز کی سیاست انا اور ضد کی ہے۔ مریم نواز نے بچگانہ سیاست سے اپنی سیاست کونقصان پہنچایا۔انکی یہ باتیں ہمارے لئے اب ثانوی ہیں ۔شبلی فراز نے کہا کہ تین آرڈینینسز کے حوالے سے جو ہم کررہے ہیں یہ پرانے گناہوں کا کفارہ ہے، اگلے چھ ماہ میں آپ دیکھیں گے ہم کیا کررہے تھے کیونکہ اب یہ سب جھاڑ بیٹھ گیاہے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…