پی ڈی ایم اجلاس میں سابق صدر آصف علی زدار ی کی نوازشریف پرتنقید کی اصل وجہ سامنے آگئی ، ویڈیو کال لیک ہونیوالے کلپ نے سارا معاملہ عیاں کر دیا

17  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (آن لائن)پی ڈی ایم ٹوٹنے،اور غم و غصہ کی صورتحال واضح ہوگئی،بطور وزیر اعلیٰ بزدارکے حق میں نواز لیگ پرویز الہٰی کی مخالفت،گیلانی کی شکست سے لیکر سنجرانی کے جتوانے کا معاملہ کا انکشاف ہو گیا ہے،سابق صدر کے بعد مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو پاکستان آنے کا زور دیدیا ،نواز لیگ انتہائی پریشانی

میں مبتلا ہو گئی،آن لائن ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف،اسحاق ڈار،مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیاں دو ویڈیوز لنک بات چیت کی گئی جس میں حمزہ شہباز کی بات کو تسلیم کیا گیا،ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب میں عدم تحریک اعتماد نہ لائی جائے کیونکہ بزداد کمزور ،نکھٹو اور بزدل وزیر اعلیٰ ہے اس سے پاکستان مسلم لیگ کو نقصان نہیں ہے،اگر چوہدری پرویز الٰہی کو بطور وزیر اعلیٰ پنجاب لایا گیا تو وہ بہت نقصان دے سکتے ہیں ،اس موقع پر نواز شریف نے حمایت جبکہ مریم صفدر اور اسحاق ڈار نے مخالفت کی،دوسری جانب یوسف رضا گیلانی پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اگر وہ چیئرمین سینٹ بن گئے تو جنوبی پنجاب مظبوط ہوگا اور وہاں پیپلز پارٹی پنپ جائے گی ہمارا سکہ نہیں چلے گا،دوسرا قومی اسمبلی میں پی ڈی ایم کا امیدوار جیت گیا اور ہمارا سینٹر ہار گیا،اس پر بھی نواز شریف نے حمزہ شہباز کی بات کو تسلیم کرتے ہوئے حمایت دی،طے یہ پایا کہ بزدار کے معاملہ پر مسلم لیک نواز خاموشی اور پرویز الٰہی پر مخالف ہوگی،سیکنڈ گیلانی کو چیئرمین سینٹ نہیں بننا چاہیے،دونوں ویڈیوز لیک ہونے کے بعد سب سے پہلے سابق صدر آصف علی زرداری کے پاس پہنچیں تو انہوں نے پی ڈی ایم کو بچھاڑ کے رکھ دیا،اس حوالہ سے جب مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری سے گلہ

کیا تو انہوں نے ایک کلپ مولانا کو بھیج دیا جس پر مولانا نے بھی آصف علی زرداری کی تائید کرتے ہوئے نواز شریف کو واپس آنے کا مشورہ دیا ہے،یہاں ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے سوچ بچار شروع کر دی اور دونوں لیڈروں کو الگ الگ منانے کے لیے تیاریاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…