جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

موبی لنک نے پاکستان میں خصوصی طور پرحائر جے10 متعارف کرادیا

datetime 13  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک ) موبی لنک نے حائر موبائل کے تعاون سے اپنے صارفین کے لیے خصوصی طور پر انتہائی باکفایت اسمارٹ فون حائر کلاسک جے دس متعارف کرادیا ہے۔حائر کلاسک J10موبی لنک کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کے تحت وہ مارکیٹ میں3جی ڈیوائسز متعارف کرارہا ہے تاکہ 3جی کے استعمال کو بڑھاکرڈیجیٹل تقسیم ختم کی جا سکے۔حائر کلاسک J10صرف موبی لنک بزنس سینٹرز پر پاکستانی 3500روپے میں دستیاب ہے۔حائر کلاسک J10کے ساتھ800روپے کے مفت بیلنس اور فیس بک، ٹوئٹر اور وھاٹس ایپ کے چارمہینے تک غیر محدود استعمال جیسی دودلکش پیشکشوں کے ساتھ دستیاب ہے۔تعارفی تقریب کے موقع پر باتیں کرتے ہوئے موبی لنک کے ہیڈ آف ڈیٹا جناب عامر منظور نے کہا کہ”پاکستان میں 3جی کے تعارف نے نہایت دلکش اور جدید ہینڈ سیٹس کے لیے بھی راستے کھول دئیے ہیں اور حائر کے ساتھ یہ خصوصی تعاون موبی لنک کے موجودہ 3جی ڈیوائس پورٹ فولیو کی مارکیٹ میں بہت اضافہ کرے گا۔حائر کلاسک J10 کسٹمر کو اس بات کا موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ موبی لنک کی زبردست 3جی وائس اور ڈیٹا سروس کا اپنے اب تک کے انتہائی باکفایت 3جی فون پر مزالے سکیں۔حائر موبائل کے سی ای اوجناب ذیشان قریشی نے کہا”حائر موبائل کا مقصدپاکستان میں عام لوگوں کے لیے انتہائی باکفایت 3جی فون متعارف کرانا ہے تاکہ انہیں بھی اپنی زندگی اور کمیونٹیزمیں تبدیلی لانے کے لیے بااختیار بنایا جا سکے۔ہمارا حائر کلاسک J10ایک3جی فون ہے جس میں وہ تمام خصوصیات موجود ہیں جن کی کسی بھی اعلیٰ قسم کے 3جی فون میں توقع کی جاتی ہے۔“موبی لنک کے ساتھ اپنی شراکت کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ”موبی لنک کے ساتھ حائر کلاسک J10 کی ڈسٹری بیوشن کے لیے ہماری شراکت کے فیصلہ پر زیادہ سوچ بچار کی ضرورت نہیں تھی۔ حائرموبائل کا مشن جدت اور ٹیکنالوجی تک رسائی پیدا کرنا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ موبی لنک جس کے سبسکرائبرز کی تعداد سب سے زیادہ ہے ، تیز ترین 3جی، باکفایت ڈیٹا پیکیجز اور فرنچائز کا ایک وسیع نیٹ ورک جو پوری طرح سے آراستہ ہے، حائر کلاسک J10 کو ایک جانا پہچانا نام بنا دیں گے۔“حائر کلاسک J10 میں وہ تمام خصوصیات پا ئی جاتی ہیں جن کی کسی بھی 3جی اسمارٹ فون سے توقع کی جاتی ہیں لیکن قیمت میں نہایت باکفایت ہے۔ حائر موبائل کی جانب سے 18 ماہ کی بے مثل وارنٹی کے ساتھ اس میں ایک طاقتور1450mAHبیٹری، ڈوئل کیمرا اور3جی رابطہ سازی، حائر کلاسک J10 پہلی مرتبہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کےلئے ایک جست تیز ترین انٹرنیٹ اسپیڈ کے تجربہ کے لیے بہت زبردست ترغیب کا باعث بنے گا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…