اسلام آباد(نیوزڈیسک)اپنا گم شدہ فون ڈھونڈیں، لاک کریں اور اپنا ڈیٹا حذف کریں .اگرچہ آج کل تقریباً تمام اسمارٹ فونزمیںnti theft ایپلی کیشن یا فیچر پہلے سے موجودہوتا ہے، جس کی بدولت فون گم ہو جانے کی صورت میں اس میں موجود ذاتی ڈیٹا صاف کیا جا سکتا ہے۔ لیکن یہ پہلے سے موجود ایپلی کیشنز بہت سادہ سی ہوتی ہیں ۔ کیسپرس کی جو کہ ایک معروف اینٹی وائرس بنانے والی کمپنی ہے، کی جانب سے ایک نئی زبردست ایپلی کیشن ”کیسپرس کی فاونڈ“ (Kaspersky Phound) متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ ایپلی کیشن فی الحال صرف اینڈروئیڈ کے لیے ہے۔ www.kaspersky.com/phoundاگر آپ یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیں تو فون گم ہونے کی صورت میں اس کا مقام جان سکتے ہیں، اس میں موجود تمام ڈیٹا حذف کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر فون قریب ہی میں موجود ہو اور نہ مل رہا ہو تو الارم بجا سکتے ہیں اور تو اور فون چوری کرنے والے ”خوش نصیب“ کی سیلفی بھی بنا سکتے ہیں۔”کیسپرس کی فاونڈ“ کو اسمارٹ فون پر انسٹال کرنے کے بعد آپ کو اس میں اپنی ”کیسپرس کی“ کی آئی ڈی سے لاگ اِن ہونا پڑتا ہے۔ یقیناً آپ کے پاس یہ اکاونٹ موجود نہیں ہو گا اس لیے اکاونٹ بنانے کے لیے درج ذیل ربط ملاحظہ کیجیے:my.kaspersky.com