جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم کا بکائو ارکان اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینا بڑا یو ٹرن ہے

datetime 7  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیمرگرہ ( آن لائن ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا سینیٹ الیکشن میں پی ٹی ائی کے بکے ہوئے ارکان اسمبلی سے اعتما د کا ووٹ لینا بڑا یو ٹرن ہے پی ٹی ائی کی حکومت اسٹبلشمنٹ کی سہارے پر کھڑی ہے جب بھی اسٹبلشمنٹ نے پی ٹی ائی حکومت کی منہ سے اکسیجن ہٹا یا تو عمران

خان کی حکومت ختم ہوجائیگی جما عت اسلامی نے چئیرمین سنیٹ کے الیکشن میں ابھی تک کسی کی حما یت کا اعلان نہیں کیا ہے ان خیا لات کا اظہار انھوں نے تیمرگرہ حاجی آباد میں ملک امتیاز خان کے بیٹوں کی شادی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدلواسع، امیر جماعت اسلامی لوئر دیر اعز ازلملک افکاری ، سا بق ضلع ناظم حاجی محمد رسول خان اور جماعت اسلامی لوئر دیر کے سیکرٹری اطلا عات ریاض محمد ایڈوکیٹ بھی موجود تھے سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے خود اعتراف کیا کہ سینیٹ میں ان کے 16ارکان فروخت ہوئے لیکن وزیر اعظم نے بکے ہوئے ارکان اسمبلی سے اعتما د کا ووٹ لیا انہیں معا ف کر دیا جوکہ عوام کے انکھوں یں جھول ڈالنے کے مترادف ہے انھوںنے کہا کہ ایوان بالا سرمایہ داروں اور جاگیر داروں کا کلب بن چکا ہے حکومت اور پی ڈی ایم نے سنیٹ میں سرمایہ داروں کو کروڑوں روپے کی عوض سنیٹ کاٹکٹ دئے او رارکا ن اسمبلی نے اپنی مفا دات اور بنک اکاو نٹس میں اضافہ کیا انھوں نے کہا وزیر اعظم اور ان کے وزراء کا الیکشن کو تنقید کا نشانہ بنا یا درست نہیں انھوں نے کہا کہ سنیٹ الیکشن میںپنجاب ، سندھ ، کے پی او ر بلوچستان کا نتائج حکومت نے تو قبول کرئے لیکن اسلام آباد کے نتائج اس

لئے نہیں کررہے کہ وہ حکومتی نمائندہ حفیظ شیخ کو شکست ہوئی انھوں نے کہا کہ حکومت اور پی ڈی ایم اپنی مفادات کا کھیل کھیل رہے ہیں انھوں نے کہا کہ جما عت اسلامی ہی ملک کو متبادل اور ایما ندار قیادت فراہم کرسکتی ہے انھوں نے کہا کہ حکومت کے دائیں بائیں ڈرگ ، شوگر اور لینڈ مافیاز موجود ہیں انھوں نے کہا کہ پنجاب میں سنیٹ الیکشن میں حکومت اور اپوزیشن نے ایک دوسرے کو سپیس دیا انھوں نے کہا کہ عمران خان حکومت صابن کی ٹکی پر کھڑی ہے جوکسی بھی وقت ڈھڑن تختہ ہوسکتی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…