ماسکو(نیوزڈیسک) روس کی مسلمان فاؤنڈیشن نے روس میں رمضان کا فدیہ دینے کی پہلی موبائل ایپ تیار کر لی۔روسی میڈیا کے مطابق اس کی مدد سے ہر روز کا فدیہ خیراتی تنظیموں کو بھیجا جا سکتا ہے۔ فاؤنڈیشن کے نمائندے نے بتایا کہ اس ایپ کی مدد سے نئے خیراتی حلقوں اور ان کی سرگرمیوں سے متعلق بھی معلوم ہو سکے گا۔ یہ روزانہ فدیہ خاص طور پر ماسکو کی جامع مسجد کو پہنچے گا جس سے مسلمان غریب کنبوں کو مدد دی جائے گی۔