اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

نہانے کیلئے پانی گرم ہونا چاہیئے یا ٹھنڈا؟سائنس نے حتمی فیصلہ دے دیا

datetime 13  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )اکثر لوگ ٹھنڈے پانی سے نہانے کا سوچ کر ہی کانپ اٹھتے ہیں لیکن اگر انہیں ٹھنڈے پانی سے نہانے کے فوائد کا پتہ چل جائے تو یہ کبھی بھی گرم پانی سے نہ نہائیں۔

٭ ٹھنڈے پانی سے نہانے سے جسم کے پٹھے مضبوط ہوجاتے ہیں اور اعضاکو طاقت ملتی ہے، خصوصا مردوں کیلئے ٹھنڈے پانی سے نہانا بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
٭ جب جسم پر ٹھنڈا پانی پڑتا ہے تو بران چربی سرگرم عمل ہوجاتی ہے اور جسم کو گرم رکھنے کیلئے سفید چربی اور حراروں کو جلاتی ہے۔ ایک سکینڈے نیوین تحقیق کے مطابق روزانہ ٹھنڈے پانی سے نہانا اگر ایک سال تک جاری رکھا جائے تو وزن میں تقریبا 4 کلو گرام کمی ہوجاتی ہے اور موٹاپے کی بیماری نہیں ہوتی۔
٭ آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ کھلاڑی کھیل کے دوران چوٹ کی صورت میں برف کا استعمال کرتے ہیں۔ آپ بھی اگر سخت ورزش یا مشقت کے بعد ٹھنڈے پانی سے نہائیں تو چوٹوں کے نقصانات اور دردوں سے محفوظ رہیں گے۔
٭ صبح اٹھ کر ٹھنڈے پانی سے نہانے سے دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے اور جسم میں زیادہ آکسیجن جاتی ہے اور یوں آپ سارے دن کے لئے چاق و چوبند ہوجاتے ہیں۔
٭ ٹھنڈے پانی سے نہانے سے میٹا بولزم تیز ہوجاتا ہے اور خون کے سفید خلیوں کی افزائش بڑھ جاتی ہے جس کے نتیجہ میں قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے اور بیماریوں سے تحفظ ملتا ہے۔
٭ دلکش جلد اور ملائم بالوں کیلئے بھی ٹھنڈے پانی سے نہانا نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔ گرم پانی جلد اور بالوں کو خشک اور کھردرا کردیتا ہے جبکہ ٹھنڈے پانی سے بال ملائم اور صحتمند رہتے ہیں اور سر کی جلد کے مسام مٹی اور گرد جذب نہیں کرتے۔ ٹھنڈے پانی سے جلد میں ملائم اور جوان ہوجاتی ہے اور عمر کے ساتھ ڈھیلے پن کا شکار نہیں ہوتی۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…