اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

سولر امپلس کے سفر میں تعطل، مشن خطرے میں

datetime 13  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک )اگر سولر امپلس جلد امریکہ کے مشرقی ساحل تک نہ پہنچا تو ممکن ہے کہ بحر الکاہل کو عبور کرنے کے لیے موضوں موسمیاتی حالات آئندہ سال تک موجود نہ ہوں گے شمسی تونائی سے چلنے والے طیارے سولر امپلس کی بیٹری کو نقصان پہنچنے کے باعث امریکی ریاست ہوائی میں اس کی پرواز کم از کم دو ہفتے کے لیے روک دی گئی ہے۔جاپانی علاقوں کو عبور کرنے کی تاریخی پانچ روزہ پرواز کے طیارے کی بیٹری کا یونٹ گرم ہوگیا تھا۔ انجینیئر طیارے کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ابھی اس بات کا تعین نہیں ہو سکا ہے کہ کیا نئے پرزوں کی ضرورت ہوگی یا نہیں۔اس تاخیر کی وجہ سے اس بات کا امکان کم ہو گیا ہے کہ سولر امپلس دنیا کے گرد چکر لگانے کا مشن کا اسی سال مکمل کر لے۔یہ طیارہ دبئی سے مارچ میں اڑا تھا اور پانچ سے چھ ماہ کے عرصے کے دوران اسے واپس پہنچنا تھا۔ لیکن راستے میں ناسازگار موسم نے اس کے شیڈول میں کئی ہفتوں کا اضافہ کر دیا ہے۔اگر سولر امپلس جلد امریکہ کے مشرقی ساحل تک نہ پہنچا تو ممکن ہے کہ بحر الکاہل کو عبور کرنے کے لیے موضوں موسمیاتی حالات آئندہ سال تک موجود نہ ہوں گے۔طیارے کی کم رفتار، ہلکے وزن اور 72 میٹر کے پروں کی وجہ سے یہ طیارہ صرف مخصوص موسمی حالات میں سفر کر سکتا ہے۔ اگست کے بعد دنیا کے دوسرے بڑے سمندر کو عبور کرنے کے امکانات کم تر ہوتے جائیں گے۔اس طیارے کے پائلٹ اینڈرے بروشبرگ نے اس ماہ کے شروع میں نگویا سے کلائیلوا تک پرواز کر کے فضائی سفر کے متعدد ریکاڈ توڑ دیے تھے۔ صرف شمسی توانائی کے ذریعے اڑان سے انھوں نے بہتر ہزار کلو میٹر کا سفر ایک سو اٹھار گھنٹوں میں طے کیا تھا۔طیارے کے پائلٹ بورشبرگ اور اس منصوبے میں ان کے شریک برٹرینڈ پیکارڈ نے اس دوران ریاست ہوائی میں ماحولیاتی طور پر محفوظ ٹیکنالوجی کے بارے میں معلومات فراہم کیں ہیںتاہم اس کے دوران جہاز کی بیٹری کا نظام ضرورت سے زیادہ گرم ہوگیا۔ اگرچہ اس بیٹری نے توقع کے مطابق کام کیا لیکن اس کے ارد گرد بہت زیادہ حفاظتی انسولیشن نے درج حرارت کو سنبھالنا بہت مشکل بنا دیا۔سولر امپلس کی ٹیم کا کہنا ہے کہ انجینئرز نقصان کا اندازہ لگا لیں تو وہ اگلے چند دنوں میں نیا بلیٹن جاری کرے گی۔ یہ معلوم نہیں کہ اگر نئے پرزوں کی ضرورت ہوئی تو کیا وہ فوری طور پر دستیاب ہوں گے یا نہیں۔طیارے کے پائلٹ بورشبرگ اور اس منصوبے میں ان کے شریک برٹرینڈ پیکارڈ نے اس دوران ریاست ہوائی میں ماحولیاتی طور پر محفوظ ٹیکنالوجی کے بارے میں معلومات فراہم کیں ہیں۔ دنیا کے گرد سولر امپلس کے چکر کے لیے اگلی پرواز کلائیلوا سے فینکس، ایرزونا تک ہوگی جس کے پائلٹ مٹسر پیکارڈ ہوں گے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…