اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چیف الیکشن کمشنر کے لیے فرشتے نہیں، خورشید شاہ

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے لیے فرشتے نہیں لاسکتے جو لوگ ہیں ان ہی میں سے ہمیں چیف الیکشن کمشنر کو چننا ہے اور امید ہے کہ یکم دسمبر سے پہلے الیکشن کمشنر کا تقرر کرلیا جائے گا۔اسلام ا باد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے لیے ا ئینی طریقہ کار پر عمل کررہے ہیں جس میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کے باعث تاخیر ہوئی ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ یکم دسمبر سے پہلے چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک نوجوان چیف الیکشن کمشنر چاہئے لیکن موجود حالات میں سب سے نوجوان ا دمی 74 سال کے جج مل رہے ہیں جبکہ چیف الیکشن کمشنر کے لیے فرشتے تو نہیں لاسکتے جو لوگ ہیں ان ہی میں سے الیکشن کمشنر کو چننا ہے، عمران خان چیف الیکشن کمشنر کیلئے مان جائیں دیگر کو منانا میرا کام ہے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سیاستدان ریاست کو بھی حکومت سمجھ رہے ہیں، سیاستدان حکومت سے ضرور لڑیں لیکن ریاست سے نہیں، ا?ج ناکامی کی سب سے بڑی وجہ پارلیمنٹ کو نظر انداز کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلسے جلوس پر پابندی نہیں ہونی چاہئے اور 30 نومبر کو اسلام ا باد میں کچھ ہو یا نہ ہو یہ دیکھنا حکومت کا کام ہے جبکہ اگر حکومت کی کارکردگی ہوتی تو ا ج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…