جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

شارجہ ٹیسٹ ، پاکستانی ٹیم 351 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

شارجہ ۔۔۔۔ شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے قومی ٹیم محمد حفیظ کے 197 رنز کی بدولت 351 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئی۔شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں ایک روزہ سوگ کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل شروع ہوا تو فلپ ہیوز کی یاد میں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور تمام کھلاڑی بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھے گراؤنڈ میں داخل ہوئے۔ پاکستان نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 381 رنز سے اننگز کا ا?غاز کیا تو اوپننگ بلے باز محمد حفیظ 178 اور کپتان مصباح الحق 38 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے لیکن ابتدا میں ہی قومی ٹیم کو ایک خسارے کا سامنا کرنا پڑا اور مصباح اسکور میں بغیر کوئی اضافہ کئے ٹم ساؤتھی کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔
اوپننگ بلے باز محمد حفیظ ڈبل سنچری بنانے کے قریب تھے کہ 311 کے مجموعے پر 197 رنز بنا کر چوکا لگانے کی کوشش میں باؤنڈری لائن کے قریب کیچ دے بیٹھے جس کے بعد مجموعی اسکور میں 2 رنز کے اضافے کے بعد اسد شفیق 11 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جب کہ سرفراز احمد 15، یاسر شاہ 25، محمد طلحہ اور راحت علی بغیر کوئی رنز بنائے ا?ؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک کریگ نے7، ٹم ساؤتھی، ڈینیل ویٹوری اور ایش سوڈھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل کل ہونا تھا جسے ا?سٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز کے انتقال کے بعد اظہار تعزیت کرتے ہوئے معطل کردیا تھا اور ا?ج دونوں ٹیمیں کے درمیان دوسرے روز کا کھیل ا?ج کھیلا جارہا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…