اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

برطانوی اخبار کیخلاف شہباز شریف کے ہتک عزت کیس کی ابتدائی سماعت کی کاپی منظر عام پر آگئی، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 24  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)لندن کی عدالت میں برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف شہباز شریف کے ہتک عزت کیس کی ابتدائی سماعت کی کاپی منظر عام پر آگئی، ابتدائی سماعت ہائی کورٹ میں جج جسٹس نکلین کی عدالت میں ہوئی تھی۔جسٹس نکلین کے مطابق کیس کی سماعت ابھی ہونا ہے، حتمی فیصلے کے بعد ہارنے والا

جیتنے والے کے قانونی اخراجات بھی ادا کرے گا۔ڈیلی میل میں ڈیوڈ روز نے شہباز شریف اور عمران علی پر کرپشن کے سنگین الزامات لگائے تھے، جسٹس نکلین نے شہباز شریف اور عمران علی کے لیے ’چیز لیول ون‘ کا تعین کیا تھا، چیز لیول ون کا مطلب ہے سنگین درجہ کی ہتک عزت کی گئی، اخبار کو اب لگائے گئے الزامات سے متعلق عدالت کو ثبوت فراہم کرنا ہوں گے۔جسٹس نکلین کا کہنا ہے کہ اخبار نے سلیمان شہباز کی تردید عام اور غیر واضح طریقے سے شائع کی۔اخبار کے وکلا نے عدالت میں اعتراف کیا کہ شہباز شریف، عمران علی پر منی لانڈرنگ کے الزامات نہیں لگائے، نہ اصل شواہد ہیں۔جسٹس نکلین کا کہنا ہے کہ فیصلے میں دو سابقہ کیسز کے فیصلوں، مضمون کے 70 متنازع پوائنٹس کو مدنظر رکھا، اس میں شک نہیں کہ اخبار کے مضمون کا مرکز شہباز شریف تھے۔عمران علی کے متعلق لکھا گیا زلزلہ زدگان کے فنڈ سے انھیں ایک ملین پاؤنڈ ملے، اخبار کے مطابق اس رقم کا عمران علی کوعلم تھا کہ یہ غبن شدہ پیسہ ہے۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…