جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں نمایاں کمی، سٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاروں کو کھربوں کا نقصان اٹھانا پڑ گیا

datetime 11  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ایک ہفتے میں 8کروڑ96لاکھ ڈالرکی کمی سے20ارب7کروڑ35لاکھ ڈالر کی سطح پرآگئے۔اسٹیٹ بینک کے جاری اعدادو شمار کے مطابق4فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر20ارب16کروڑ31لاکھ ڈالر سے گھٹ

کر20ارب7کروڑ35لاکھ ڈالر ہوگئے جن میں مرکزی بینک کے ذخائر گھٹ کر12ارب94کروڑ91لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 7ارب 12کروڑ44لاکھ ڈالررہ گئے۔اسٹیٹ بینک ترجمان کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ تین روز سے جاری مندی چوتھے روزجمعرات کو شدت اختیار کرگئی اورکے ایس ای 100انڈیکس مزید588.77 پوائنٹس کی کمی سے 46055.52پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کے دباوٗ کے باعث75.42فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کوایک کھرب 18ارب 85لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت11.15 فیصد زائدرہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کے آغازمیں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں خریداری کے باعث تیزی رہی جس سے کے ایس ای 100انڈیکس 46937پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں سینیٹ الیکشن اور اپوزیشن لانگ مارچ کے حوالے سے سیاسی لحاظ سے غیر یقینی ملکی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کی

جانب سے حصص فروخت کا دباوٗ بڑھ گیا جس کے سبب مندی کا رجحان لوٹ آیا اوردوران ٹریڈنگ انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 45964پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیابعد میں ریکوری آنے سے 46ہزارکی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مندی کا رجحا ن غالب رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے

ایس ای100انڈیکس588.77 پوائنٹس کی کمی سے 46055.52پوائنٹس پر بند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس254.30پوائنٹس کی کمی سے 19222.01پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 410پوائنٹس کی کمی سے 31704.67پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر415کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے92کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ313میں کمی اور 10کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں

میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب99ارب26کروڑ58لاکھ روپے سے گھٹ کر82کھرب81ارب25کروڑ73لاکھ روپے ہوگئی۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبا ر سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت299روپے کے اضافے سے 10499روپے اوراے کے ڈی کیپٹل34.89روپے کے اضافے سے 500.20روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان80روپے کی کمی سے 6220روپے او رپاک ٹوبیکو کے حصص59روپے کی کمی سے 1540روپے ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…