منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

شہری کار میں پیٹرول ڈلوا کر پیسے دیے بنا فرار، گاڑی بھی چوری کی نکلی

datetime 7  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایک شہری کار کی ٹینکی پیٹرول سے فل کرا کر پیسے دیے بغیر ہی فرار ہوگیا۔ جانچ پڑتال کے دوران گاڑی بھی مسروقہ نکلی۔پولیس ذرائع کے مطابق کراچی شرقی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 11 میں ایک شہری سفید ہنڈا سوک کار نمبر اے ای ڈی 006 میں پہنچا اور پیٹرول پمپ ملازم سے کار میں تین ہزار روپے کا پیٹرول ڈالنے کا کہا۔پیٹرول پمپ انتظامیہ کے مطابق ملازم نے پیٹرول کار میں ڈالا جس سے کار کی ٹنکی فل ہوگئی۔ پیٹرول

پمپ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ جونہی پمپ ملازم نے کار میں پیٹرول کی فلنگ مکمل کی اور ٹینکی کا ڈھکن بند کیا تو کار سوار انجن اسٹارٹ کرکے تیزی سے فرار ہوگیا۔ہنڈا سوک کار کی رجسٹریشن چیک کی گئی تو سندھ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے پورٹل سروس میں کار نمبر اے ای ڈی 006 کا ریکارڈ کلئیر نہیں ہے۔سی پی ایل سی ذرائع کے مطابق یہ کار چوری شدہ ہے۔ پیٹرول پمپ انتظامیہ نے پولیس کو آگاہ کر دیا ہے۔ پولیس ملزم اور گاڑی کی تلاش کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…