بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سمارٹ فون کی بیٹری کی عمربڑھانے کے 5آسان طریقے

datetime 5  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )ایک طرف جہاں اسمارٹ فونز کے استعمال کا رجحان دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے وہیں صارفین کو اکثر بیٹری خراب یا جلدی ختم ہونے کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں لیکن اب آپ چند جدید طریقے اپنا کر اپنے فونز کی بیٹری کو بہتر اور لمبی عمر فراہم کر سکتے ہیں۔
فون کی برائٹنیس کو آٹومیٹک موڈ پررکھیں:
اکثرافراد اپنے فون کے وال پیپر کو خوبصورت رکھنے کے لیے یا دوسری ایپ اور بالخصوص تصاویرکو اچھےاندازمیں دیکھنے کے لیے برائٹنیس کے آپشن کو بڑھا دیتے ہیں جو بیٹری کی چارجنگ کو نہ صرف جلدی ختم کرتا ہے بلکہ بیٹری کو جلدی ناکارہ بھی بنا دیتا ہے اس لیے فونزمیں برائٹنیس کے آپشن کو آٹومیٹک موڈ پریا 50 فیصد پررکھیں۔

وائی فائی اور بلو ٹوتھ کے آپشن کو بند رکھیں:
اکثراوقات بلوٹوتھ استعمال کر نے کے بعد صارفین اسے بند کرنا بھول جاتے ہیں جس کا اثربیٹری پرہوتا ہے، اسی طرح نیٹ کا استعمال کرنے کے لیے جب وائی فائی کا آپشن کھولا جاتا ہے تو اسے بھی بند کرنا بہت ضروری ہوتا ہے جس سے نہ صرف بیٹری بلکہ سائبر سیکیورٹی خدشات کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

تصاویر لیتے ہوئے موبائل فلیش کوبند رکھیں:
اچھی تصاویرلینے کے لیے موبائل صارفین ایل ای ڈی فلیش کا استعمال کرتے ہیں جس سے بہترسے بہترین تصاویرلی جاسکتی ہیں لیکن ضرورت سے زیادہ فلیش لائٹ کا استعمال کرنا بھی اسمارٹ فونز کی بیٹری کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

ایپس کی نوٹیفیکیشن کو بند رکھیں:
مختلف ایپس سے نوٹیفکیشن حاصل کرنا اچھا عمل ہے جس کی مدد سے ان ایپس کے بارے میں صارفین اپ ڈیٹ رہتے ہیں لیکن وہ ایپس جو آپ کے استعمال میں نہیں آتیں ان کے نوٹیفکیشن آپشن کوبند رکھنا بہتر ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی نوٹیفیکیشن پروائبریشن کا آپشن کھلا نہ رکھیں جس سے آپ اپنی بیٹری کولمبی اوربہترعمرنہیں دے سکتے ہیں۔

ایک وقت میں زیادہ ایپس نہ کھولیں:
اسمارٹ فونزکی بیٹری کی عمر کو بڑھانا ہے تو ایک ساتھ بہت ساری ایپس کو کھولنے سے پرہیز کریں کیونکہ اس سے آپ کے موبائل میں ریم کو جگہ ملے گی جوبیٹری کی لائف کے لیے بہتر ہے اس لیے صرف انہی ایپس کوکھولیں جنھیں آپ استعمال کر رہے ہیں.



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…