اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )ایف بی آرکے سابق چیئرمین شبر زیدی نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ وہ یکم جولائی سے پانچ ہزار کے نوٹ بند کردے اور دو ماہ پہلے ہی پانچ ہزار روپے کے نوٹ ختم کرنے کا اعلان کرے۔ٹوئٹر پراپنے ایک بیان میں شبرزیدی نے کہا کہ
حکومت کو ٹرانزیزشن کیلئے پہلے سے ہی منصوبے کا اعلان کرنا چاہئے، بڑے نوٹوں کی بندش میں رکاوٹ بننے والوں کو اس کے غلط استعمال کے بارے میں پتہ نہیں ہے، ذاتی مفادات بھی ایسا کرنے سے روکتے ہیں۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی شبر زیدی کا کہنا تھا کہ معیشت ٹھیک کرنے کا واحد علاج 5 ہزار کا نوٹ بند کرنا ہے، مارکیٹ میں بڑے نوٹ ختم کرنے سے مہنگائی بھی کم ہوجائے گی۔ دریں اثنا سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے انکشاف کیا ہے کہ پاناما کیس میں انہوں نے عمران خان کی مدد کی تھی۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ عمران خان سے پاکستانی سیاستدانوں کا کوئی مقابلہ نہیں، بلاول اور مریم صرف تنقید کرتے ہیں، کبھی پلان پیش نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ مالی بے ضابطگیوں کی تفتیش، عدالتوں، بیوروکریسی اور فوج کا کام نہیں، آڈٹ کرنا پروفیشنلز کا کام ہے۔سابق چیئرمین ایف بی آر نے بیوروکریسی کے کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سو میں سے پانچ کام غلط بھی ہو سکتے ہیں، اسی
وجہ سے نیب کی پکڑ کا خوف زہن میں سوار رہتا ہے۔شبرزیدی نے ریکوڈک سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ٹیتھیان سے بات کر کے دوبارہ کام شروع کرنے کا راستہ نکالا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنی گالہ کی جائیداد میں مکمل شفافیت ہے، عمران خان نے بنی گالہ کی پراپرٹی فائنانس کی تھی۔
5000 Rupee Notes. Demonetise from July 1, 2021. Announce two months earlier: transition. Opponents no idea about abuse. Vested interests. Economy will improve. Banking prosper. Bribery to be made difficult. Lockers holders to intimate if bullion held. Bullion trading monitored.
— SyedShabbarZaidi (@SShabbarZaidi) January 22, 2021