برازیلیا(نیوزڈیسک )برازیل کی عدالت نے گوگل اورفیس بک پرنامناسب تصاویرکواپنی ویب سائٹس سے نہ ہٹانے پردس ہزارپاﺅنڈجرمانہ کیاہے۔فرانسیسی خبررساںادارے اے ایف پی کے مطابق گزشتہ مہینے ایک عدالت نے چوبیس جون کوکارکے حادثے میں ہلاک ہونیوالے برازیلی گلوکارکرسٹیانوآرایوجوکی انتہائی دلخراش تصاویرکوآن لائن جاری کرنے سے روکنے کاحکم دیاتھا۔ان کی کارکے حادثے کے مقام اورمردہ خانے میں ان کی لاش کی تصاویرویب سائٹوں پرپوسٹ کی گئی تھیں۔تصاویرآن لائن شیئرنہ کرنے کاحکم 25جون کودیاگیاتھا۔جج ولیم فیسیئن کاکہناتھاکہ اس طرح کاموادآن لائن دکھاناباعث تشویش اورغیرصحت مندانہ ہے انہوں نے دنیابھرکے کمپیوٹرز کے ذریعے اس طرح کے موادروکنے کامطالبہ کیاتھا۔جوکمپنیاں اس پابندی کی تعمیل کرنے میں ناکام ہوںگی انھیں روزانہ کی بنیادپردوہزارپاﺅنڈجرمانہ کیاجائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں