بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

کہکشاؤں میں پہلی بار 5 ستاروں کا جھرمٹ دریافت

datetime 10  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) جب سے جدید ہبل ٹیلی اسکوپ نے قدم جمائے ہیں کہکشاں کے بارے میں نت نئی اور حیران کن معلومات سامنے آرہی ہیں جو کائنات کے کئی رازوں سے پردہ اٹھا رہی ہیں اور اب سائنس دانوں نے کہکشاں میں موجود 5 ستاروں کے ایسے جھرمٹ کا پتہ لگا لیا جو آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔برطانوی نیشنل فلکیات میٹنگ میں سائنس دانوں کا اس نئی دریافت کو پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ستاروں کا یہ جھرمٹ آپس میں جڑا ہوا ہے جسے بائنرز کہا جاتا ہے اور فلکیات کی تاریخ میں پہلی بار ایسا سسٹم سامنے آیا ہے۔ سائنس دانوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ستاروں کے جوڑے اپنے مشترکہ کشش ثقل کی وجہ سے اپنے ہی مرکز کے گرد گھومتے ہیں۔ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم 250 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے جو سپر واسپ سے حاصل کیے گئے ڈیٹا سے سامنے آیا اورجب یہ ستارے ایک دوسرے کے سامنے سے گزرتے ہیں تو یہ ریگولر پیٹرن بناتے ہیں جو کہ روشنی میں لپٹا ہوتا ہے۔ اس دریافت کے کو آتھر ڈاکٹر مارکس لوہر کے مطابق حاصل ہونے والی معلومات سے یہ پتا چلا ہے کہ ان ستاروں میں سے 2 بائنری اسٹار جوڑا بھی موجود ہیں جو اپنے اپنے مدار میں ایک دوسرے کے بہت قریب ہوتے ہیں اور بیرونی ماحول میں ایک جیسے نظر آتے ہیں جب کہ دوسرا جوڑا30 لاکھ کلو میٹر پر ایک دوسرے سے جدا ہوتا ہے اورپانچواں ستارہ بھی اسی جوڑے سے جڑا ہوتا ہے۔لوہر کا کہنا ہے کہ یہ ایک مکمل بیرونی اسٹار سسٹم ہے تاہم اس کاکوئی سبب نہیں ہے کہ اس سسٹم میں کوئی سیارہ موجود نہیں، ستاروں کے اس طرح کا سسٹم سامنے آنا کبھی کبھار ہی ہوتا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…