لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی خوبرو اداکارہ و ماڈل اور ٹک ٹاک سٹار سارہ الہٰی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق معروف ٹک سٹار سارہ الہٰی پاکستان کی شوبز انڈسٹری کیساتھ بھی منسلک تھیں اور اور انہوں نے متعدد ڈراموں میں بھی
اپنی فنکاری کے جوہر دکھائے ہیں ۔ سارہ الہیٰ نے حال ہی میں شادی کی ہے جس کی خوبصورت تصاویر بھی انہوں نے شئیر کی ہیں ۔ سارہ الہیٰ ٹک ٹاک پر بہت زیادہ مقبول ہیں ۔دوسری جانب ٹک سٹار کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے ویڈیوز نہ پوسٹ کرنے کے حوالے سے صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی ، صارفین کا ملے جلے ردعمل میں کہنا تھا کہ اچانک ان کا ٹک ٹاک سے غائب ہونا باعث تشویش ہے کیونکہ انہوں اپنی آخر پوسٹ ٹک ٹاک پر گزشتہ چار ماہ قبل پوسٹ کی جس کے بعد انہوں نے تاحال اپنی کوئی ویڈیو اپنے چاہنے والوں کیساتھ شیئر نہیں کی۔ تاہم اس حوالے سے صارفین کو بتاتے چلیں کہ معروف ٹک ٹاک سٹار سارہ الہٰی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہیں ۔ سارہ الہیٰ کے ٹک ٹاک پر 3 ملین فالورز ہیں۔