بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

ریٹائرڈ سکول ماسٹر نے پہاڑ کی چوٹی پرفش فارم بنا لیا سالانہ کتنی مچھلی حاصل ہوگی؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

datetime 9  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں پرائمری اسکول کے ایک استاد نے 27 سال تدریسی خدمات انجام دینے اور ریٹائرمنٹ کے بعد ایک بالکل مختلف پیشہ اختیار کرکے لوگوں کو حیران کردیا۔ریٹائرڈ پرائمری اسکول معلوم سعد آل زھیر نے عرب ٹی وی کوبتایا کہ اس نے السروات کے پہاڑوں کی چوٹی پر مچھلیوں کی پرورش کرنے اور کاروبار کے لیے ففش فارم کا منصوبہ تیار کیا۔

یہ منصوبہ وزارت ماحولیات، زراعت وآبی وسائل کے سامنے پیش کیا گیا۔وزارت زراعت کی جانب سے مذکورہ علاقے میں ماہرین کی ٹیمیں روانہ کیں جنہوں نے اپنی رپورٹ سیکرٹری زراعت و  ماحولیات ڈاکٹر علی الشیخی کو پیش کی۔ انہوں نے میرے اس منصوبے کی حوصلہ افزائی کی اور حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی بھی کرائی۔سعد آل زھیر نے انکشاف کیا کہ اس علاقے میں ماہانہ 8 سے 10 ٹن مچھلی تیار ہوسکتی ہے جب کہ سالانہ 400 ٹن کا ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے۔ وہ اس سال 150 ٹن کا ہدف حاصل کرلیں گے اور 2021 کے بعد سالانہ 400 ٹن مچھلیوں کا ٹارگٹ پورا کریں گے۔آل زھیر نے بتایا کہ سروات پہاڑی چوٹی پربنائے گئے فش فارم میں انڈے دینے والی مچھلیوں کو الگ رکھا جائے گا جس کے لیے 28 بڑے ٹینک بنائے گئے ہیں۔ اسی طرح چھوٹی مچھلیوں کے لیے 28ٹینک اور مچھلیوں کی پرورش اور انہیں فربہ بنانے کے لیے 56 میٹر لمبے، 9 میٹر چوڑے اور 2 میٹر گہرے 8 تالاب بنائے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…