منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب کا پروازوں سمیت ہر قسم کے سفر کی اجازت دینے کا اعلان فیصلے پر عملدرآمد کس تاریخ سے ہوگا؟زائرین میں خوشی کی لہردوڑ گئی

datetime 9  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذریعہ نے بتایا ہے 31 مارچ سے اندرون اور بیرون ملک فضائی سروس مکمل بحال کرنے کے ساتھ ساتھ بری اور بحری گذرگاہیں بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اکتیس مارچ 2021 سے شہریوں اور مقیم افراد

کو بیرون ملک سفر کی اجازت ہوگی اور باہر سے مسافروں کی آمد ورفت بھی مکمل بحال کر دی جائے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ یکم دسمبر 2020 کو مملکت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ملک میں اندرون اور بیرون ملک فضائی سروس کی مکمل بحالی کا اعلان بعد میں حالات کے پیش نظر کیا جائے گا۔ اس کے بعد حکومت نے دنیا کے بعض ممالک اور خطوں میں کرونا کی ایک نئی شکل سامنے کے بعد دو ہفتے کے لیے سفری پابندی عاید کر دی تھی جسے اب اٹھا لیا گیا ہے۔مملکت میں کرونا ویکسین کی وافر مقدار میں لائے جانے اور شہریوں کو دیے جانے کے بعد یہ توقع کی جا رہی ہے کہ مزید دو ماہ میں اندرون اور بیرون ملک سفر کے لیے حالات سازگار ہو جائیں گے۔وزارت داخلہ کے مطابق شہریوں کو مملکت سے باہر سفر کرنے اور بیرون ملک سے مملکت میں آنے کی اجازت ہو گی۔،دنیا بھر کے لیے پروازیں بحال کردی جائیں گی۔بری اور بحری گذرگاہوں کو بھی سفری آمد ورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔مذکورہ بالا کا نفاذ متعلقہ کمیٹی کے ذریعہ متعلقہ کمیٹی کے طے شدہ طریقہ کار اور احتیاطی تدابیر کے مطابق ہوگا جس میں متعلقہ حکام کے ساتھ ہم آہنگی سے مملکت میں کرونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…