کراچی(آن لائن) ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ایک ہفتے میں25کروڑ81لاکھ ڈالرکے اضافے سے20ارب 51کروڑ21لاکھ ڈالر کی سطح پرپہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال 2020کے 31دسمبر کو ختم ہونے والے آخری ہفتے کے دوران
ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر20کھرب25ارب40لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 20ارب 51کروڑ21لاکھ ڈالر ہوگئے۔جس میں مرکزی بینک کے ذخائر26کروڑ14لاکھ ڈالرکے اضافے سے13ارب 41کروڑ23لاکھ ڈالر ہوگئے جب کہ دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت 33لاکھ ڈالرکی کمی سے گھٹ کر7ارب 9کروڑ98لاکھ ڈالر ہوگئی۔اسٹیٹ بینک ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ بیرونی سرکاری رقوم کی آمد کے باعث ہوا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ریکارڈ 2.4 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ترسیلاتِ زر کے حوالے سے ایک اور ریکارڈ شکن مہینے(دسمبر: 2.4 ارب $)پر میں اپنے سمندر پار پاکستانیوں کامشکور ہوں۔انہوں نے کہا کہ ماشااللہ پہلی مرتبہ پاکستان کی ترسیلات زر مسلسل 6 ماہ تک 2 ارب ڈالر سیزیادہ رہیں۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے ان 6 ماہ کی ترسیلات کا مجموعی حجم 14.2 ارب $ رہا جوگزشتہ برس سے 24.9% زیادہ ہے۔