منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

شیخ رشید نے دھرنا مظاہرین کا اصل مطالبہ اور وزیراعظم کے کوئٹہ نہ جانے کی اصل وجہ بتا دی

datetime 8  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کی نئی لہرہے،اسلام آباد لاہور پشاور اور کوئٹہ میں دہشتگردی کے خطرات ہیں،ہزارہ کمیونٹی کے قتل میں انٹرنیشنل مافیا ملوث ہے، داعش سمیت دیگر تنظیموں کا نام آ رہا ہے مگر ابھی بطور وزیر داخلہ کنفرم نہیں بتا سکتا، مچھ واقعہ کچھ لوگ سیاست کررہے ہیں، بلاول اور مریم کی تقریر سیاسی تھی،

جیسے سیکیورٹی کلیئرنس دی جائیگی وزیراعظم کوئٹہ روانہ ہو جائیں گے۔ جمعہ کو وفاقی داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ کا واقعہ ہوا تو اگلے دن وزیر اعظم کی ہدایت پر کوئٹہ پہنچا۔ انہوں نے کہاکہ ہزارہ کمیونٹی کو کئی عرصے سے زیادتی ہو رہی ہے،شیعہ سنی فساد کو ہوا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے،ہزارہ کمیونٹی کے تمام تر مطالبات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا تھا،ہزارہ کمیونٹی کے واقعہ میں انٹرنیشنل مافیا ملوث ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے چار ایسے گروہوں کو پکڑا جو شیعہ سنی کے درمیان لڑائی کروانا چاہتے تھے،ہم نے تمام مطالبات تسلیم کرلیے ہیں،کچھ لوگ سیاست کررہے ہیں سیاست کیلئے بڑا وقت ہے، یہ وقت سیاست کا نہیں۔ انہوں نے کہاکہ زلفی بخاری اور علی زیدی کوئٹہ میں ہیں امید ہے معاملہ حل ہوجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ جیسے ہی تدفین ہو گی،وزیر اعظم جانے کے لئے تیار ہیں،عمران خان چاہتے ہیں تدفین کے بعد جائیں تاکے کھل کر بات چیت ہوسکے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان میں دہشتگردی کی نئی لہرہے،اسلام آباد لاہور پشاور اور کوئٹہ میں دہشتگردی کے خطرات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہزارہ برادری کا مطالبہ ہے بلوچستان حکومت کا ختم کیا جائے،یہ میرے بس میں نہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے تاخیر سے جانے کی بہت سی وجہ ہیں جوشیئر نہیں کی جاسکتیں،بہت کچھ پتہ چل گیاہے،

بہت سی باتیں نہیں بتاسکتے،بات جنازوں کی نہیں خاص وجوہات ہیں،جنازوں کا احترام ہوتا ہے، وزیر اعظم بہتر سلیقے سے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول اور مریم نے سیاسی تقریر کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانی شہریوں کو بھی برابر معاوضہ دیا جائے گا،اسلام آباد کی سیکورٹی کے لیے بہترین اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایف سی کو ہدایات دی ہیں کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو

سرچ آپریشن کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ہزارہ کمیونٹی واقعہ پر تمام انتظامیہ کو معطل کر دیا گیا ہے،اس واقعہ پر بہت سے اقدامات لیے گئے ہیں مگر شیئر نہیں کر سکتے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ داعش سمیت دیگر تنظیموں کا نام آ رہا ہے مگر ابھی بطور وزیر داخلہ کنفرم نہیں بتا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ یہاں ایسی کوئی ایسی بات نہیں کروں گا جس سے شیعہ سنی فساد پیدا ہو۔

وزیر داخلہ نے کہا کہغفور حیدری نے کہا ڈٹے رہو۔ اسلام آباد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چھ چوریاں ہوئی ہیں تین کے ملزمان پکڑ لیے ہیں،ایک ڈکیت گروہ کے قریب ہیں،دو کا ابھی پتا نہیں۔انہوں نے کہاکہ ناکوں پر بزرگ لوگوں کو روکا جاتا تھا،بھتے کا بھی انصر تھا،ویزہ آن لائن کر دیا گیا ہے،ایف آئی اے کو بھی نادرا کو بھی بہتر کریں گے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…