جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

امریکی ڈرون کی ہدف کو نشانہ بنانے کی درستگی صرف اکیس فیصد

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

لندن ۔۔۔۔۔امریکی ڈرون حملوں پر برطانوی انسانی حقوق کی تنظیم ”ریپریو” نے ہولناک انکشاف کیا ہے کہ ایک دہشتگرد کو مارنے والا ڈرون حملہ اٹھائیس عام شہریوں کی جان لے لیتا ہے۔ تنظیم ”ریپریو” کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار ایک برطانوی اخبار نے شائع کئے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ ا ٹھ برس میں ہونے والے ڈرون حملوں میں اکتالیس دہشتگردوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 1147 بیگناہ شہری لقمہ اجل بن گئے۔ تنظیم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان اکتالیس افراد میں سے سات افراد ابھی بھی زندہ ہیں اور ایک مطلوب شخص ڈرون حملے میں نہیں بلکہ طبعی موت مرا۔ ریپریو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 24 افراد کو کئی بار نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ ان کوششوں میں 874 عام شہری ہلاک ہوئے جن میں سے 142 بچے تھے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر شخص کو اوسطاً تین بار مارنے کے دعوے کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ایمن الزواہری کو دو مرتبہ ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ ان کوششوں نے چھہتر بچوں سمیت ایک سو پانچ افراد کی جان لے لی۔ تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ دو ہزار ا ٹھ سے دوہزار دس کے دوران پاکستانی طالبان کمانڈر قاری حسین پر چار ڈرون حملے ہوئے۔ ان حملوں میں تیرہ بچوں سمیت ایک سو اٹھائیس بے گناہ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ریپریو کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون حملوں کی درستگی صرف اکیس فیصد ہے جبکہ تنظیم نے ڈروان حملوں کے لیے انٹیلی جنس رپورٹ کے حصول کے طریقہ کار پر بھی شکوک کا اظہار کیا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…