اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لگتا ہے کہ سستے لومیا اور دوسرے سمارٹ فونز کا مقابلہ کرنے کے لیے سام سنگ بھی گلیکسی کے مختلف ورڑن متعارف کرا رہاہے، جیسے گلیکسی جے 1 کے بعد اب گلیکسی وی پلس(Galaxy V Plus)۔ یہ سمارٹ فون پچھلے سال متعارف کرائے گئے سام سنگ گلیکسی وی کا جانشین ہے۔ ڈوئل سم، اینڈریوڈ 4.4کٹ کیٹ کے ساتھ یہ سمارٹ فون 82 ڈالر میں دستیاب ہے۔اس سمارٹ فون کی دیگر تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔ڈسپلے: 4 انچ ،ریزولوشن: 480 x 800پکسل ،پروسیسر: 1.2 گیگا ہرٹز ،ریم:512ایم بی ،سٹوریج: 2 جی بی ،کارڈ سلاٹ: مائیکروایس ڈی ،رئیر کیمرہ: 3میگا پکسل، جو30fps پر480p ویڈیو بنا سکتا ہے ،فرنٹ کیمرہ:0.3میگا پکسل ،سم سپورٹ: ڈوئل مائیکرو سمز ،نیٹ ورک سپورٹ: 3 جی، Wi-Fi b/g/n ،بیٹری:1500 ایم اے ایچ ،قیمت: 82 ڈالرقیمت سے بظاہر یہی نظر آ رہا ہے کہ سام سنگ نے گلیکسی وی پلس کو لومیا 435 کے مقابلے میں لانچ کیا ہے۔