اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

کینگ خان اور اجے دیوگن کی سرد جنگ ختم

datetime 9  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کے درمیان دونوں کے کیریئر کے آغاز سے ہی سرد جنگ چل رہی ہے تاہم اب یہ سرد جنگ دوستی میں بدلتی دکھائی دے رہی ہے، شاہ رخ اور اجے دیوگن کو پہلی بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے، دونوں بلغاریہ کے ایک ریسٹورنٹ میں ایک ساتھ کھانا کھا رہے ہیں۔شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کی سرد جنگ کا آغاز 1994 میں فلم کرن ارجن سے ہوا تھا، پہلے اس فلم میں شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کو اہم کردار ملے تھے لیکن جب اجے کی جگہ سلمان خان کو کردار دیا گیا تو اجے دیوگن کا یہ ماننا تھا کہ ایسا شاہ رخ خان کی وجہ سے ہوا۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان کبھی دوستی یا ملاقات کی خبریں سامنے نہ آئیں۔ شاہ رخ خان کی بالی ووڈ میں سب سے گہری دوستی کاجول سے ہے لیکن کاجول کی اجے دیوگن سے شادی بھی دونوں کے درمیان دوریاں کم نہ کر پائی۔ دو سال قبل شاہ رخ خان اور اجے دیوگن ایک ساتھ فلم کی ریلیز کے معاملے پر بھی ایک دوسرے کے خلاف بیانات دیتے پائے گئے لیکن لگتا ایسا ہے کہ وقت بدل گیا ہے اور دونوں نے اپنے اختلافات بھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔شاہ رخ خان ان دنوں بلغاریہ میں موجود ہیں جہاں وہ اور کاجول اپنی فلم دل والے کی عکسبندی کرا رہے ہیں۔ اجے دیوگن بھی کاجول سے ملنے وہاں پہنچے اور پھر شاہ رخ اور اجے کو ایک ریسٹورنٹ میں کھانے پر کافی سنجیدہ انداز میں باتیں کرتا دیکھا گیا۔ بالی ووڈ ذرائع کے مطابق دونوں ایک ساتھ فلم بنانے پر غور کر رہے ہیں تاہم یہ واضح نہیں کہ دونوں س میں اداکاری کرینگے یا ایک فلم پروڈیوسر اور دوسرا ایکٹر بنے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…