بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بی جے پی رہنماءواداکارہ ہیما مالنی میڈیا پر پھٹ پڑیں

datetime 9  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)معروف بالی وڈ اداکارہ اور بی جے پی رہنما ہیما مالنی نے سڑک کے ایک حادثے میں مرنے والی بچی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کے والد کو اس کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے جبکہ میڈیا پر سنسنی پھیلانے کا الزام لگایا ہے۔اس حادثے میں ہیما مالنی کی کار کی ایک دوسر کار سے ٹکر ہوئی تھی جس میں ایک بچی کی موت واقع ہو گئی تھی جبکہ ہیما مالنی کو چوٹ آئی تھی۔ہیما مالنی نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ میرا دل اس بچی کے لیے افسردہ ہے جس کی بے وجہ جان چلی گئی اور اس کے خاندان کے لوگ زخمی ہو گئے۔ کاش اس بچی کے والد نے ٹریفک قوانین کی پابندی کی ہوتی تو یہ حادثہ نہ ہوتا اور بچی کی جان نہ جاتی۔بی جے پی کے ٹکٹ پر ہیما مالنی متھرا سے رکن پارلیمان بھی ہیں-میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے ہیما مالنی نے لکھا: ’سنسنی خیز میڈیا اور کچھ لوگوں نے کھلے عام مجھے مورد الزام ٹھہرایا جبکہ میں خود لاچار تھی اور گہرے صدمے میں تھی۔ وہ انسانیت کی سطح سے کتنے گر چکے ہیں۔ ان کے لیے میں بس یہی کہوں گی، شرم کرو، گاڈ بلیس۔ہیما مالنی نے لکھا کہ انھوں نے وہ سارے پیغام بھی پڑھے جو لوگوں نے ان کے لیے چھوڑے تھے۔ٹویٹ میں ہیما کا کہنا تھاکہ اس حادثے نے مجھے یہ بھی دِکھا دیا کہ لوگ مجھے کتنا پیار کرتے ہیں اور انھیں میری فکر ہے۔۔۔ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ہیما مالنی کی دھرمیندر سے شادی ہوئی ہے-دو جون کو راجستھان کے دوسہ میں ہونے والے حادثے کے بعد پولیس نے ہیما مالنی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ہیما مالنی کی کار کے حادثے کے متعلق میڈیا کی اس بات پر بہت تنقید ہوئی تھی کہ حادثے میں ہلاک ہونے والی بچی یا اس کے والدین کے بجائے زیادہ زور ہیما مالنی کو لگنے والی چوٹ اور ہیمامالنی کے تاثرات پر تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…