پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان فلم انڈسٹری کی عظیم ترین شخصیت کا انتقال

datetime 8  جولائی  2015 |

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار و پروڈیوسر یونس ملک دل کا دورہ پڑنے سے گزشتہ روز لاہور میں انتقال کر گئے ۔یونس ملک کافی عرصہ سے دل کے عارضہ میں مبتلا تھے اور گزشتہ روز انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ان کا جنازہ آج ( جمعرات ) صبح 8بجے ان کی رہائشگاہ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ نزد گوالمنڈی سے اٹھایا جائے گا ۔ہدایتکار سید نور ، شہزاد رفیق ، حسن عسکری ، پرویز کلیم ، شاہد رانا ، مسعود بٹ ، الطاف حسین ، ناصر ادیب ، اعجاز کامران ، قیصر ثناءاللہ ، حبیب ، مصطفی قریشی ، بہار بیگم ،صائمہ نور ، نغمہ بیگم ، ریشم ، میرا ، انجمن ،ثنا ءاور زارا اکبر سمیت دیگر فنکاروں نے یونس ملک کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں فنکاروں نے یونس ملک کے انتقال کو پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے گہرہ نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے جانے سے فلم انڈسٹری کا ایک اور ستون گر گیا ہے ۔ یونس ملک نے اپنے 22سالہ فلمی کیرئیر میں تیس سے زائد فلمیں بنائیں ۔ پنجابی فلموں میں ایک خاص رویے اور انداز فکر کی ابتدا ءیوں تو 1972 ءمیں ہدایتکار اسلم ڈار کی باکس آفس سپرہٹ فلم ”بشیرا “سے ہوئی لیکن 1979 ءمیں ہدایتکار یونس ملک کی فلم ”مولا جٹ “نے اس مخصوص سوچ اور انداز کو مزید تقویت بخشی۔یونس ملک نے سب سے پہلے ایک فلم ”جیرا سائیں “1977 ءمیں ڈائریکٹ کی جو کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔ 1979 ءمیں ان کی مشہور اور کامیاب ترین ایکشن فلم ”مولاجٹ “کی ریلیز اور عظیم الشان کامیابی کے بعد انہوں نے متعدد کامیاب اورقدرے کامیاب یعنی اوسط درجے کی فلمیں بھی بنائیں جن میں ضدی جٹ، وحشی گجر، خان اعظم، گوگا شیر، جٹ دا ویر، جگا تے ریشماں، دہشت خان، جٹ ان لندن، دو بیگھ زمین ، شعلے، امیر خان،آخری جنگ ، بادل، مولا بخش ،شیر خان ،خون اور پانی ، چل سو چل ، جرنیل سنگھ ، کالا طوفان ، مولا بخش ، یارانہ ، امیر خان ، مارشل ، مکھن گجر ، مولا تے مکھو ، شیر افغان ، شیر جنگ ، نادر شاہ ، جگا ڈاکو ، زدی گجر ،دشمن دا کھڑاک ، طوفان میل ، اچھو شیدا ، کھر دماغ گجر اور جیوا گجر شامل ہیں ۔ ”شیر خان “ان کی ”مولاجٹ “کے بعد دوسری کامیاب فلم تھی جس میں ملکہ ترنم کی سحر انگیز آواز میں یہ نغمہ جھانجریاں پہنا دو بے حد مشہور ہوا تھا۔اس فلم کا ٹائٹل اقبال حسن نے ادا کیا تھا۔ یونس ملک نے اپنی فلم ”آخری جنگ “میں اداکارہ نیلی کو متعارف کروایا۔ ان تمام فلموں میں صرف ایک اردو فلم ”چل سو چل “تھی۔ شیر خاں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ فلم اردو میں بنائی جارہی تھی جس کے فلمساز آغا جی اے گل تھے اس کا مرکزی کردار محمد علی نے اداکرنا تھا بعدازاں یونس ملک نے اقبال حسن کو لے کر فلم بنائی جب سلطان راہی اور مصطفی قریشی کا طوطی بول رہا تھا اور اقبال حسن تقریباً ثانوی کرداروں تک محدود ہو کر رہ گئے تھے ۔ اس فلم نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کیے ۔ اس فلم کی بھارت میں خطروں کے کھلاڑی کے نام سے فلم بنائی گئی تھی جس میں اقبال حسن کا کردار دھرمیندر جبکہ سلطان راہی اور مصطفی قریشی کا کردار سنی دیول اور چنکی پانڈے نے نبھائے تھے ۔ یونس ملک نے بعدازاں شان ، معمر رانا کے ساتھ بھی چند ایک فلمیں بنائیں مگر انہیںکامیابی نہیں مل سکی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…