اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی )وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی اداروں کی بند ش پر اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بطور وفاقی وزیر تعلیم میں چاہتا ہوں تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں۔
جونہی کورونا کے حوالے سے صحت کی صورتحال بہتر ہوگی بچوں کے لئے تعلیمی اداروں کے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔ٹویٹر پر جاری پیغام میں شفقت محمود کا کہنا ہے کہ مجھے بچوں کے تعلیمی نقصان پر بہت دکھ ہے، کورونا کے باعث سب سے زیادہ تعلیمی نقصان پرائمری سکول کے بچوں کا ہوا ہے۔ شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پر بچوں کو ترجیح دی جائے گی اور انھیں تعلیمی اداروں میں بلوا لیا جائے گا۔دریں اثنا وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ 4 جنوری کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہے،اجلاس میں حالات کا جائزہ لیا جائیگا، ہماری کوشش ہے تعلیمی ادارے جلد کھولے جائیں، بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے،تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ 4 جنوری کو ہوگا۔