منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

لیگی رہنما مرتضی جاوید عباسی اور محمد سجاد کا اپنے استعفوں کی واپسی کا مطالبہ دونوں رہنمائوں کو 7دن میں اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کا حکم

datetime 25  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو استعفیٰ بھجوانے والے دو اراکین مرتضی جاوبد عباسی اور محمد سجاد نے استعفوں کی واپسی کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطہ کیا ہے ۔قومی اسمبلی شعبہ قانون سازی کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مرتضی جاوید عباسی اور محمد سجاد اپنے استعفے واپس لینا چاہتے ہیں تاہم یہ زبانی نہیں ہوگا

ہم نے ان پر واضح کیا ہے کہ وہ استعفوں کی واپسی کیلئے سپیکر کے نام ہی تحریری درخواست دیں ورنہ یہ استعفے واپس نہیں ہونگے ۔ ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے قاعدہ 43کے تحت استعفوں کی منظوری کا عمل مکمل کیا جائیگا اور اسی کے تحت دونوں اراکین کو سات دن کے اندر سپیکر کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔اگر وہ پیش نہیں ہوتے تو پھر ان کے استعفے منظور تصور ہونگے لیکن اگر وہ استعفے واپس لینا چاہتے ہیںتو پھرانہیں اس کیلئے تحریری طورپر درخواست دینا ہوگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں اراکین کے استعفے سپیکر آفس کو باضابطہ موصول ہوئے جس کا تمام ریکارڈ بھی موجود ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ استعفوں کے اندر انہوں نے پارٹی قیادت کے حوالے استعفے کرنے کی بات کی ہے لیکن چونکہ ان استعفوں کا مخاطب سپیکر قومی اسمبلی ہے تو لحاظہ اسی وجہ سے سپیکر نے دونوں کیخلاف کارروائی کو آگے بڑھانے کیلئے نوٹس جاری کئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…