شارجہ۔۔۔۔۔ پاستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کا کرکٹ مستقبل انتہائی روشن ہے، وہ نوجوان کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور ٹیلنٹ سے کافی متاثر ہیں۔انھوں نے کہا کہ مجھے اپنے کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی کنڈیشنز میں پرفارم کرسکتے ہیں، ہمارے پاس ٹیم میں اسد شفیق، اظہر علی، سرفراز احمد، احمد شہزاد اور یاسر شاہ کی صورت میں نوجوان کھلاڑی موجود ہیں جو اگلے 9، 10 برس تک ملک کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔مصباح الحق نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ ہر کوئی اپنے ملک میں ہوم کراؤڈ کے سامنے پرفارم کرنا چاہتا مگر ہم ایسی صورتحال سے دوچار ہیں جو خود ہمارے اپنے ہاتھ میں نہیں ہے، ہم نے یو اے ای میں گذشتہ کچھ عرصے میں بہت زیادہ کرکٹ کھیلی اور یہاں کی کنڈیشنز سے اچھی طرح واقف ہیں لیکن اپنے ملک میں کھیلنے کا مزہ ہی الگ ہوتا ہے، مجھے پوری امید ہے کہ جلد ہی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوگی۔ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے مصباح نے کہا کہ پی سی بی اسے بہتر سے بہتر بنانے کیلیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، سینٹرل کنٹریکٹ میں فٹنس کلچر کو متعارف کرنا ایک اچھا اقدام ہے، یہ سسٹم فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی رائج ہورہا ہے، اس سے کھیل کا معیار مزید بہتر ہوگا۔
جلد ہی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوگی، مصباح الحق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا















































