سعودی عرب سے ہزاروں پاکستانی ملازمین فارغ کرنے کیمنصوبہ بندی اہم ترین شعبوں سے لاکھوں غیر ملکیوں کو نکال کر سعودی شہریوںکی بھرتی کا اعلان

21  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وزارت انسانی وسائل و سماجی بہبود کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 2021 میں انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کمیونیکیشنز اور اکائونٹنگ کے شعبوں سے 1 لاکھ 15 ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو نکال کر ان کی جگہ سعودی مرد اور خواتین بھرتی کیے جائیں گے۔

اس معاملے میں ان سعودیوں کو ترجیح دی جائے گی جو تین ماہ سے بے روزگار ہیں یا لیبر مارکیٹ کے کسی بھی شعبے میں کام نہیں کر رہے۔اس لیے ان شعبوں کی سعودائزیشن کر کے انہیں مقامی افر اد کے لیے مخصوص کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ خود روزگار اور کاروباری سرگرمیوں کو ترقی دینے کے لیے سعودی کاروباری افرادکو ایجار پلیٹ فارم کے ذریعے ریکارڈ میں لایا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے مالکان کو اپنے کارکنان کی رہائش گاہوں کی اطلاع دینی ہو گی۔اس سے پہلے سعودی حکومت نے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بھی سعودائزیشن کا اعلان کیا تھا،ٹرانسپورٹ اور ٹیکسی ایپلی کیشن میں 45 ہزار سعودیوں کی بھرتی کی جائے گی۔ جس کے باعث مزید ہزاروں پاکستانی بے روزگار ہو جائینگے،واضح رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ دو سال کے دوران مقامی آبادی کو روزگار دلانے کے لیے لاکھوں غیرملکی کی ملازمتیں ختم کر کے انہیں مملکت سے واپس بھیج دیا گیا ہے۔ چونکہ سعودی عرب میں سب سے زیادہ غیر ملکی ملازمین پاکستانی ہیں۔ اس لیے سعودائزیشن کے نتیجے میں سب سے زیادہ وہی بے روزگار ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…